• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

وسیلے سے متعلق ایک حدیث کی صحت

رفیق طاھر

رکن مجلس شوریٰ
رکن انتظامیہ
شمولیت
مارچ 04، 2011
پیغامات
790
ری ایکشن اسکور
3,980
پوائنٹ
323
لیں جناب
سر تسلیم خم ہے جو مزاج یار میں آئے :
۱۔ ابو داود السجستانی فرماتے ہیں : لیس بشیء
۲۔ أبو زرعہ الرازی فرماتے ہیں : منکر الحدیث اور ایک جگہ فرماتے ہیں : لا یصدق
۳۔ احمد بن شعیب النسائی فرماتے ہیں : متروک الحدیث
۴۔ امام بخاری رحمہ اللہ الباری فرماتے ہیں : منکر الحدیث
۵۔ امام دارقطنی نے اس کا ذکر الضعفاء والمتروکین میں کیا ہے ۔
۶۔ مسلم بن الحجاج النیسابوری فرماتے ہیں : منکر الحدیث
تفصیلی ترجمہ کے لیے ان کتب کو ملاحظہ فرمائیں :
أخبار النحويين البصريين للسيرافى 89- 93، وإشارة التعيين الورقة 23، والأنساب 264 ب، وبغية الوعاة 275- 276، وتاريخ ابن الأثير 5: 364، وتاريخ بغداد 12: 138- 140، وتاريخ أبى الفدا 2: 48، وتاريخ ابن كثير 11: 29- 30، وتلخيص ابن مكتوم 178، وابن خلكان 1: 246، وشذرات الذهب 2: 136، وطبقات الزبيدىّ 67- 69، وطبقات ابن قاضى شهبة 2: 14- 15، والفلاكة والمفلوكين 116، والفهرست 58، واللباب فى الأنساب 1: 484، ومعجم الأدباء 12: 44- 46، والمنتظم (وفيات سنة 257) ، والنجوم الزاهرة 3: 27- 28، ونزهة الألباء 262- 264.
 

رضا میاں

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 11، 2011
پیغامات
1,557
ری ایکشن اسکور
3,580
پوائنٹ
384
طاھر بھائ، آپ کے اور آپ کے علم کی موجودگی میں لگے ھاتھ میرے یہ دو سوالوں کے بھی جواب دے دیں تو وارے نوارے ھو جایں گے۔

1) کیا "متروک الحدیث" اور "لیس بشئ" جرح "مفسر" ھیں؟
2) اور کیا مذکورہ بالا ائمہ کے علاہ، اور کسی نے بھی العباس پر جرح یا تعدیل کی ھے؟

جزاک اللہ خیر!
اللہ آپ کے علم میں مزید اضافہ فرماے۔ آمین
 

رفیق طاھر

رکن مجلس شوریٰ
رکن انتظامیہ
شمولیت
مارچ 04، 2011
پیغامات
790
ری ایکشن اسکور
3,980
پوائنٹ
323
متروک الحدیث ہونے کا معنى ہوتا ہے متہم بالکذب ہونا!!!
اور یقینا یہ جرح مفسر ہی ہے۔
یہ تیسرے درجہ کی شدید جرح ہے !!!
لیس بشیء یہ چوتھے درجہ کی جرح ہے ۔
یاد رہے کہ جب ابن معین لفظ "لیس بشیء " بولتے ہیں تو اس سے راوی کا قللیل الروایہ ہونا مراد ہوتا ہے ۔یہی بات سخاوی نے شرح الالفیہ میں ابن قطان کے قول سے نقل کی ہے اور فتح کے مقدمہ میں بھی یہی بات مذکور ہے , اور ابن معین کے علاوہ دیگر محدثین کے ہاں کلمہ " لیس بشیء " , "مردود , رد حدیثہ, ضعیف جدا, طرحوہ, لا یکتب حدیثہ, لا تحل الروایۃ عنہ" وغیرہ کے مترادف ہوتا ہے ۔
اور یہ سب سے خفیف شدید جرح ہے , یعنی جن لوگوں کی روایت کو قبول کرنا , بطور استشہاد پیش کرنا حرام ہے ان میں سے یہ ہلکی تیرین جرح والے لوگ ہیں , چونکہ یہ جرح عدالت میں ہے اس بناء پر ان چاروں طبقوں کے رواۃ کی روایات متابعات و شواہد میں بھی نہیں پیش کی جاسکتیں اور نہ ہی انکا کوئی اعتبار کیا جاسکتا ہے۔
 
Top