• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

وضو كا مسنون طريقہ

شمولیت
مارچ 02، 2023
پیغامات
684
ری ایکشن اسکور
26
پوائنٹ
53
وضو کرنا نماز کے لیے شرط ہے ۔

سيدنا عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ ﷺ سے سنا، کہ آپ ﷺ نے فرمایا: ’’نماز پاکیزگی کے بغیر قبول نہیں ہوتی، اور صدقہ ناجائز طریقے سے حاصل کیے ہوئے مال سے قبول نہیں ہوتا۔‘‘ (صحيح مسلم: 224)

وضو كا طريقہ:

سب سے پہلے رفع حدث کی نیت کرے، پھر بسم اللہ پڑھے، پھر اپنی ہتھلیاں تین مرتبہ دھوئے، پھر دائیں ہاتھ سے پانی لے کر ایک ساتھ کلی کرے اور ناک میں پانی چڑھائے،پھر بائیں ہاتھ سے اپنا ناک جھاڑے، پھر چہرے کو تین مرتبہ دھوئے اور داڑھی کا خلال بھی کرے، پھر اپنے دائیں اوربائیں بازوؤں کو کہنیوں سمیت ہتھیلیوں کے ساتھ دھوئے اور انگلیوں کاخلال بھی کرے (پہلے دائیں بازوں کو پھر بائیں بازوں کو)، پھر سارے سر کا ایک مرتبہ مسح کرے پہلے دونوں ہاتھوں کو پیچھے کی طرف لے کر جائے پھر آگے لے کر آئے، پھر اپنے کانوں کے باہر اور اندر سے مسح کرے، پھر اپنے دونوں پاؤں کو دھوئے (پہلے دائیں پاؤں کو پھر بائیں پاؤ ں کو) پاؤں کی انگلیوں کاخلال بھی کرے۔
 
Top