• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

وقفہ

ام کشف

رکن
شمولیت
فروری 09، 2013
پیغامات
124
ری ایکشن اسکور
386
پوائنٹ
53
وقفہ
رنج اور فکر دونوں میں دوستی ہے اور دونوں ہی روح کو تکلیف دیتے ہیں فرق یہ ہے کہ فکر مستقبل کی پریشانی ہے تو رنج ماضی کی مصیبت یا محبوب کے فوت ہونے پر ہوتا ہے دونوں ہی سوہان روح ہیں عربی میں ماضی سے متعلق دکھ کو حزن اور مستقبل کی تکلیف کو ھم کہتے ہیں ماثور دعا میں یوں وارد ہے۔

اے اللہ میں دنیا وآخرت میں تجھ سے عافیت کا طالب ہوں، اپنے دین ودنیا، اہل ومال سب میں عافیت چاہتا ہوں، یا اللہ میرے عیوب کی پردہ پوشی کر، خوف کو دور کردے، اوپر نیچے دائیں بائیں سامنے پیچھے ہر طرف سے میری حفاظت فرما میں تیری عزمت کی پناہ لیتا ہوں۔

ایک عربی شاعر نے کہا کہ اللہ اپنے قدیم وجدید احسانات کو نہیں گنتا اس لئے رنج وغم میں نہ پڑو رنج ہمیشہ نہیں رہے گا اُمید ہے کہ مصیبت کے بعد نظر رحمت سے مجھے دیکھیں۔

قید حیات وبندغم اصل میں دونوں ایک ہیں
موت سے پہلے آدمی غم سے نجات پائے کیوں

غم نہ کریں سے اقتباس​
 
Top