• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

وقف و اِبتداء

ساجد

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
6,602
ری ایکشن اسکور
9,379
پوائنٹ
635
اور اگر ’ اُٹھو مت بیٹھو‘ اکٹھے کہاجائے تو جملہ کامعنی ظاہر اور واضح نہیںہوتے کہ مت کا تعلق اُٹھو کے ساتھ ہے یا بیٹھو کے ساتھ۔اب اگر کوئی شخص کسی کو اُٹھنے کا حکم دینا چاہتا ہے تو اُسے یوں کہنا چاہئے(اُٹھو۔ مت بیٹھو) اور اگر بیٹھنے کا حکم دینا چاہتا ہے تو اُسے یوں کہنا چاہئے (اُٹھو مت۔ بیٹھو) تاکہ سامع کو کسی قسم کا وہم نہ ہو۔
اسی طرح ہاتھ کی لکیریں پڑھنے والے جن کواپنے مستقبل کی خبر نہیں ہوتی وہ دوسروں کے مستقبل کی خبریں بتاتے پھرتے ہیں اور لوگوں کوبے وقوف بناتے ہیں ان کی ایک کہاوت ہے ’لڑکا نہ لڑکی‘ یعنی اُن میں سے کسی کے پاس کوئی شخص جاتا ہے اور پوچھتا ہے کہ میرے ہاں لڑکاہوگا یا لڑکی؟ تو وہ نجومی اُسے’’لڑکا نہ لڑکی‘ لکھ کر دے دیتا ہے اور کہتا ہے اتنے عرصہ بعد یہ پرچی لے کر میرے پاس آنا ۔چنانچہ بتائے ہوئے عرصہ کے بعد وہ شخص پرچی لاتا ہے اگر اس کے ہاں لڑکا ہوا تو نجومی یوں پڑھتا ہے (لڑکا۔ نہ لڑکی) یعنی دیکھا میں نے کہا تھا کہ لڑکاپیدا ہوگا۔ اور اگر لڑکی پیدا ہوئی تو نجومی یوں پڑھتا ہے (لڑکا نہ۔ لڑکی) یعنی میں نے کہا تھا ناں کہ لڑکی پیدا ہوگی اور اگر سائل کے ہاں کچھ بھی پیدا نہ ہو تو نجومی پڑھتاہے ’لڑکا نہ لڑکی‘ یعنی کچھ بھی نہیں۔ گویاوقف کی کمائی سے اپنا ’بوجا‘ بھرتے ہیں۔
 

ساجد

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
6,602
ری ایکشن اسکور
9,379
پوائنٹ
635
ابتداء
وقف کے بعد جہاں سے ابتداء ہوسکتی ہے اُسے محل ابتداء کہتے ہیں ائمہ وقف اس سے بحث کرتے ہیں۔ ہر وہ مقام جہاں وقف کرنے کے بعد ابتداء کرنے میں کلام میں حسن و خوبی پیدا ہو وہ محل ابتداء ہے جیسے یوم الدینپر وقف اور إیاک سے ابتداء ، المفلحون پر وقف اور إن الذین سے ابتداء، عظیم پر وقف اور ومن الناس سے ابتداء وغیرہ۔
بعض مقامات سے ابتداء کرنے سے معنی کی وضاحت نہیں ہوتی یا غیر مرادی معنی کا وہم ہوتا ہے جیسے وَقَالَتِ الْیَھُوْدُ پروقف اور یَدُ اﷲِ مَغْلُوْلَۃ سے ابتداء یا لَقَدْ کَفَرَ الَّذِیْنَ قَالُوْا پر وقف اور إنَّ اﷲَ ثَالِثُ ثَلٰثَۃٍسے ابتداء وغیرہ۔
 

ساجد

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
6,602
ری ایکشن اسکور
9,379
پوائنٹ
635
اِعادہ
وقف کرنے کے بعد کلمہ موقوف علیہ یا اُس سے ماقبل سے شروع کرنا،اسے اِعادہ کہتے ہیں۔اعادہ سے افادۂ وصل ہوتا ہے۔ کلام کو مربوط کرنے کے لیے اِعادہ کی ضرورت پڑتی ہے اس لیے ہر اس مقام سے اِعادہ کرنا چاہئے جہاں سے کلام میں ربط پیداہوسکے، مثلاً لَقَدْ سَمِعَ اﷲُ قَوْلَ الَّذِیْنَ قَالُوْا إنَّ اﷲَ فَقِیْرٌ پروقف ہوگیا تو اعادہ قالوا سے کرنا چاہئے۔
 

ساجد

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
6,602
ری ایکشن اسکور
9,379
پوائنٹ
635
غیر محل اِعادہ
غیر محل اعادہ سے لوٹانا معنی میں فساد کا سبب یا غیر مرادی معنی کا وہم پیداکرتا ہے جیسے مذکورہ بالا مثال میں إن اﷲ فقیر سے اِعادہ غلط ہے۔ غیرمحل اعادہ سے لوٹانے کے چند مواقع درج ذیل ہیں:
(١) اعادہ مضاف الیہ سے بلامضاف کے
(٢) فاعل یا نائب فاعل سے بلا فعل کے
(٣) مفعول سے بلا فاعل کے
(٤) کسی خبر سے بلامبتداء کے
(٥) کان وان وغیرہ کی خبر سے بلا اسم کے
(٦) صلہ سے بلا موصول کے
(٧) صفت سے بلا موصوف کے
(٨) جزا سے بلا شرط کے
(٩) معطوف مفرد سے بلا معطوف علیہ کے
(١٠) جواب قسم سے بلا قسم کے
(١١) مشارالیہ سے بلا اسم اشارہ کے
 

ساجد

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
6,602
ری ایکشن اسکور
9,379
پوائنٹ
635
(١٢) مستثنیٰ سے بلا مستثنیٰ منہ کے
(١٣) تمیز سے بلا ممیز کے
(١٤) تفسیر سے بلا مفسر کے
(١٥) حال سے بلا ذوالحال کے
(١٦) تاکید سے بلا مؤکد کے
(١٧) بدل سے بلا مبدل منہ کے
(١٨) افعال متعدی میں دوسرے مفعول سے بلا پہلے مفعول کے
(١٩) تمنی، استفہام اورامرونہی کے جوابات سے
(٢٠) معمول سے بلا عامل کے
(٢١) تابع سے بلا متبوع کے
(٢٢) ایجاب سے بلا منفی کے
اللہ جل شانہ‘ ہمیں ترتیل کے مطابق قرآن مجید پڑھنے کی توفیق عنایت فرمائیں۔ آمین ثم آمین
وآخر دعوانا أن الحمد ﷲ رب العلمین
٭_____٭_____٭
 
Top