• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

وہابیت کیا ہے؟

شمولیت
جولائی 06، 2011
پیغامات
126
ری ایکشن اسکور
462
پوائنٹ
81
السلام علیکم ورحمۃ اللہ

لفظ "وہابیت" کے متعلق سعودی مستقل فتوی کمیٹی سے سوال ہوا:

سوال: وہابیت کیا ہے؟
جواب: "وہابیت" ایک ایسی اصطلاح ہے جسے امام محمد بن عبدالوہاب رحمہ اللہ کے مخالفین ان کی دعوت پر چسپاں کرتے ہیں؛ ایسی دعوت جو توحید کو شرک سے علیحدہ کرتی ہے اور تمام طریقوں کا رد کرتی سوائے محمد بن عبد الله صلى الله عليه وسلم کے طریقے کے۔ "وہابیت" سے ان مخالفین مراد یہ ہوتی ہے کہ لوگوں کو اس دعوت توحید سے متنفر کیا جائے اور اس سے روکا جائے لیکن ان کی یہ کوشیش دعوت توحید کو کچھ نقصان نہیں پہنچا سکتی بلکہ اس سے تو ان لوگوں میں اس کی تبلیغ اور شوق مزید بڑھتا ہے جنہیں اللہ اس دعوت پر تحقیق کرنے کی توفیق دیتا ہے تاکہ وہ جان سکیں کہ اس دعوت کی حقیقت کیا ہے اور یہ کہ اس کی بنیاد کتاب و سنت کے سوا اور کچھ بھی نہیں پس پھر یہ لوگ اس دعوت کے ساتھ مظبوط تمسک اختیار کرلیتے ہیں، اس میں شمولیت اختیار کرلیتے ہیں اور اس کی طرف بلانے والوں کے ساتھی بن جاتے ہیں۔
ولله الحمد. وبالله التوفيق. وصلى الله على نبينا محمد، وآله وصحبه وسلم" انتهى.

اللجنة الدائمة للبحوث العلمية والإفتاء
الشيخ عبد العزيز بن عبد الله بن باز ، الشيخ عبد الرزاق عفيفي ، الشيخ عبد الله بن غديان .
"فتاوى اللجنة الدائمة" (2/469) .
 
Top