• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

وہابیت کی تلاش

شمولیت
اگست 28، 2018
پیغامات
200
ری ایکشن اسکور
8
پوائنٹ
90
وہابیت کی تلاش

تردید بدعات پر جو کتابیں لکھی گئی ہیں ان میں علامہ احسان الہی ظہیر رحمہ اللہ کی کتاب " بریلویت تاریخ و عقائد" خاص مقام رکھتی ہے اصل کتاب عربی میں ہے اردو داں طبقہ کے لئے اس کا اردو ایڈیشن بھی چھاپا گیا، عربی اردو کے علاوہ کئی اور زبانوں میں بھی اس کو منتقل کیا گیا، کتاب کی مقبولیت کا عالم یہ ہے کہ ابھی بھی اس کتاب کی مانگ برقرار ہے
اہل بدعت کے لئے اس کتاب کی اشاعت کسی ایٹم بم سے کم نہیں تھی، اس کا نتیجہ یہ نکلا بہت سارے علماء اہل بدعت خم ٹھوک کر میدان میں آئے کتاب کو بین کرنے سے لیکر ہر طرح کے ہتھکنڈے اپنائے گئے حکومتوں سے کتاب پر پابندی کے مطالبے کئے گئے حالانکہ علامہ رحمہ اللہ نے کوئی بات اپنی طرف سے نہیں کہی تھی بلکہ وہی عقائد جو اہل بدعت کی کتابوں میں تھے ان کو ایک خاص ترتیب سے جمع کر دیا تھا بس ہوا یہ کہ گھر کی بات باہر آئی اور اہل انصاف نے ان باتوں کے ساتھ ساتھ قرآن و سنت کے دلائل کو دیکھا تو معاملہ صاف ہوا کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے محبت کے دعوے دار تو محبت کے نام پر ڈھونگی ثابت ہوئے ہیں، قصہ مختصر اللہ نے اس کتاب کے ذریعے کتنے ہی شرک و بدعت میں بھٹک رہے انسانوں کو توحید کے راستے پر لا کھڑا کیا فللہ الحمد
اہل بدعت کے بڑے جغادری ٹائپ علماء نے 'بریلویت' کی تردید میں کئی کتابیں لکھیں ان میں ضیاء اللہ قادری کی کتاب " الوہابیت" کو اہل بدعت میں کافی پذیرائی حاصل ہوئی ضرورت محسوس کی جا رہی تھی کہ اس کتاب میں پھیلائی گئی غلط فہمیوں کا ازالہ کیا جائے، اس ضرورت کو محسوس کرتے ہوئے جماعت کے مشہور عالم دیں کئی کتابوں کے مصنف اور بہترین مقرر اور مناظر رضاء اللہ عبد الكريم المدنی حفظہ اللہ نے ضیاء اللہ قادری کی " الوہابیت" کا رد بنام " وہابیت کی تلاش" لکھا، کتاب ایک ہزار سے زائد صفحات پر پھیلی ہوئی ہے خاص بات یہ ہے کہ قادری صاحب نے اپنی وہابیت میں جن مسائل کو وہابیت ثابت کرنے کی کوشش کی ہے شیخ محترم نے اس کو مذاہب اربعہ جو اہل بدعت کے بقول بر حق ہیں، سے یا خود اہل بدعت کی کتابوں سے ثابت کیا ہے گویا یہ کتاب بقول شخصے، جس وہابیت کو تلاش کرتے تھے گلی گلی وہ خود ان کے گھر میں ملی! کے بمصداق ہے اللہ تعالیٰ شیخ محترم کو عمر دراز صحت و عافیت کے ساتھ عطا فرمائے
 

اٹیچمنٹس

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,771
ری ایکشن اسکور
8,496
پوائنٹ
964
پاکستان میں علامہ صاحب کی کتاب’ بریلویت‘ کے خلاف باقاعدہ حکومتی سطح پر پراپیگنڈہ کیا گیا تھا، سنا ہے کہ شہباز شریف نے اس پر پابندی بھی لگوائی، اور اس کا جواب لکھنے والے علما کے لیے بھاری بھر کم انعامات کا بھی اعلان کیا۔
 
Top