• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

وہ مصطفی وہ مجتبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

ابو عکاشہ

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 30، 2011
پیغامات
412
ری ایکشن اسکور
1,491
پوائنٹ
150
وہ مصطفیٰ، وہ مجتبیٰ، وہ جاوداں رسول ہے،
ملے گا تُجھ کو ثانی اُس کا، یہ تو تیری بھول ہے،
محمدِ عرب بھی وہ، محمدِ عجم بھی وہ،
ہے اُس کا ذکر ہر جگہ، ہر ایک عرض طول ہے،
بدل گئیں کتب تمام ہر زمانے میں مگر،
کبھی جو نہ بدل سکا وہ اُس پہ ہی نزول ہے،
وہ ہے نمونہِ بشر، وہ ہے دریچہِ عمل،
نبوّتوں کے باغ کا وہ آخری سا پھول ہے،
یہ اُس کا صدقِ قول تھا، کہ جس نے بھی سنا بیاں،
تو برملا وہ کہہ اٹھا، کہ حق ہے یہ، قبول ہے،
مگر وہ جن کے ہاتھ میں تھما گیا یہ دین، اب،
یہ دین اُن کے عمل سے ہی ہر جگہ ملول ہے،
مگر ذرا خیال ہو،نہ شرک میں ہو مبتلا،
اللہ کا مرتبہ الگ، الگ جگہ رسول ہے، بشکریہ سلیم نور فیس بک
 
Top