ساجد تاج
فعال رکن
- شمولیت
- مارچ 09، 2011
- پیغامات
- 7,174
- ری ایکشن اسکور
- 4,517
- پوائنٹ
- 604
وہ پہلی مُلاقات آج بھی ہمیں یاد ہے بھائی
السلام علیکم ورحمتہ وبرکاتہ:-
اُمید کرتا ہوں کہ آپ سب خیریت سے ہوں گے اللہ تعالی سے دُعا ہے کہ وہ آپ سب کو ہمیشہ خیریت سے ہی رکھے آمین اور آپ سب کو ہربیماری سے دور کرے اور آپ کی زندگی خوشیوں کا گہوارہ بن جائے۔
بڑے ہونے کا ہر فرض ادا کیا آپ نے
حق بات پہ ڈٹ جانا آپ سے سیکھا ہم نے
کسی کی تکلیف دیکھ کر فورا رابطے میں آجاتے ہیں آپ
آپ اللہ کی خاطر محبت کرتے ہیں یہ دکھایا آپ نے
ہنسی مزاح اور پیار جھلکتا ہے آپ کی باتوں میں
آپ کبھی کسی سے ناراض نہیں ہوتے یہ بتایا آپ نے
اَنا غرور اور میں نہ دیکھی ہم نے آپ میں کبھی
ہمیشہ سچ کا ہی ساتھ دیں گے یہ ہمیشہ کہا آپ نے
کبھی غم سے چور ہوا تو کبھی حالات نے وجود کو توڑا
صبر اور شکر سے ہر مسئلہ حل ہوجاتا ہے یہ حوصلہ دیا آپ نے
محدث فورم کے ایک بہت پیارے بھائی ، انکل (ابتسامہ) بابر تنویر بھائی جنہوں نے اپنی پہلی سنچری مکمل کر لی ہے ، جن کے لیے انہیں محدث فورم کی انتظامیہ اور محدث فورم کے تمام اراکین کی جانب سے بہت بہت مبارکباد پیش کی جاتی ہے۔
بابر بھائی بھی ہمارے اُن بھائیوں کی لسٹ میں شامل ہیں جن سے ہماری مُلاقات ہو چُکی ہے ، اور اُس مُلاقات میں بابر بابر بھائی کے علاوہ ، آصف بھائی ، عبالقہار محسن بھائی ، ساجد تاج اور بابر تنویر بھائی شامل تھے۔ ماشاءاللہ ایک یادگار اور نہ بُھلانے والی مُلاقات تھی۔
پہلے تو ہم بابر بھائی کو زیادہ عمر کا نہیں سمجھتے تھے مگر جب انہیں دیکھا تو میں دھنگ رہ گیا ، ماشاءاللہ کمال کی شخصیت ہے ان کی ، سنت کے مطابق داڑھی جس کا کلر سفید تھا ، شلوار قمیض میں تھے اور چہرہ نورانی تھی۔
بابر تنویر بھائی میرے دوست اور بڑے بھائی کی طرح ہیں ان سے اکثر فون پر بات ہوتی رہتی ہے ، ماشاءاللہ جب بھی ان آواز سُنی تو ہمیشہ سکون ، خؤشی اور اطمینان ان کی باتوں میں نظر آیا۔ دل کرتا ہے کہ ان سے بات کرتے ہی جائیں۔
نیٹ کی دنیا میں آنے کے بعد جب اسلامی فورمز کو جوائن کیا تو اللہ تعالی نے مجھے دنیاوی دوستی سے دور کر کے دینی بہن بھائیوں سے ملایا جو اللہ تعالی کی خاطر محبت کرتے ہیں اور جھگڑتے ہیں۔
ہمارے بابر بھائی کی ایک سب سے اچھی خصوصیت یہ ہے کہ ہمارے یہ بھائی کبھی بھی کسی سے ناراض نہیں ہوتے ہیں ، ان کا کہنا یہ ہے کہ ان کے ذہن میں نارضگی والا خانہ موجود ہی نہ ہے۔ بہت کم لکھتے ہیں لیکن جتنا بھی لکھتے ہیں اچھا لکھتے ہیں اور جب کوئی تھریڈ لگاتے ہیں تو پوری تحقیق اور جانچ پڑتال کے بعد اُسے پوسٹ کرتے ہیں۔ اور بہت کچھ ہے بھائی کے لیے کہنے کو مگر اگلی بار کے لیے بھی کچھ چھوڑنا ہے بھئی ہاہاہاہا
اللہ تعالی سے دُعا ہے کہ وہ ہمارے بابر بھائی کو دنیا و آخرت میں کامیاب کرے آمین اور ان کی زندگی میں آنے والی ٹیشن کو خوشی
میں بدل دے آمین اور ان کی زندگی میں آنے والی ہر بیماری کو دور کر دے آمین اور آپ کی ہر جائز خواہش کو پورا کرے آمین اور آپ کو ہر طرح کے شر سے محفوظ رکھے آمین اور آپ کو جنت الفردوس میں بلند درجات سے نوازے آمین۔
بابر تنویر بھائی کی کاگردگی کچھ یوں ہے:-
یوزر نیم : بابر تنویر
جگہ: الریاض ، سعودی عرب
شمولیت: اکتوبر 02، 2011
پیغامات: 109
موصول شکریہ جات: 438
تمغے کے پوائنٹ: 57
عہدہ : رُکن
صنف: مرد
دوست : 2
موضوعات کی تعداد : 3