• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

وہ ہمارے کچھ نہیں لگتے،ہم ان کے کچھ نہیں لگتے

مشکٰوۃ

سینئر رکن
شمولیت
ستمبر 23، 2013
پیغامات
1,466
ری ایکشن اسکور
939
پوائنٹ
237
بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
وہ جو تنہا اک بچہ ہے
وہ میرا کچھ نہیں لگتا
یہ ننھی اک پری جو ہے
میں اس کا کچھ نہیں لگتا
میرا بیٹا تو گھر میں ہےوہ اپنی ماں کی بانہوں میں
میں اپنی بیٹی کا بابا ہوںوہ ہے میری نگاہوں میں
وہ لڑکی اک کھڑی ہے جو،اسے بنتِ حوا کہتے ہیں
لہو رنگ اک شکل ہے جو،وہ آدم زاد ہے شاید
(لیکن)
وہ میرے کچھ نہیں لگتے ،میں ان کا کچھ نہیں لگتا
میری بہنا تو کالج ہے
وہ خوش ہے اپنے حالوں میں
بھائی میرا تو آفس ہے
کمانے کے خیالوں میں
وہ بوڑھی ایک عورت ہے،نحیف نزار اک بوڑھا
تلاشتی نگاہیں ہیں ان کی
گما ہے خواب پھر ان کا
(لیکن)
میں ان کا شناسا ہوں نہ مجھے پہچانتے ہیں وہ
میرا والد کایہ ٹائم، ابھی آرام کا ہے نا
میری امی!
تو وہ میرے لئے دعائیں مانگتی ہوں گی
کیونکہ وہ تو ،ماں ہیں نا
تمھاری طرح اے لوگو!
میں بھی خوش ہوں
کہ میرے پیارے،سبھی خوش باش رہتے ہیں
کوئی بھی غم نہیں ان کو ،وہ میرے پاس رہتے ہیں
وہ بچہ ،یہ ننھی پری
وہ لڑکی اور یہ آدم زاد
یہ بوڑھی اور وہ بوڑھا
ہمارے کچھ نہیں لگتے
ہم ان کے کچھ نہیں لگتے

مشکٰوۃ
 

اخت ولید

سینئر رکن
شمولیت
اگست 26، 2013
پیغامات
1,792
ری ایکشن اسکور
1,296
پوائنٹ
326
تمھاری طرح اے لوگو!
میں بھی خوش ہوں
کہ میرے پیارے،سبھی خوش باش رہتے ہیں
کوئی بھی غم نہیں ان کو ،وہ میرے پاس رہتے ہیں
وہ بچہ ،یہ ننھی پری
وہ لڑکی اور یہ آدم زاد
یہ بوڑھی اور وہ بوڑھا
ہمارے کچھ نہیں لگتے
ہم ان کے کچھ نہیں لگتے
 
Top