حافظ عمران الہی
سینئر رکن
- شمولیت
- اکتوبر 09، 2013
- پیغامات
- 2,100
- ری ایکشن اسکور
- 1,460
- پوائنٹ
- 344
اگر آج ہم اپنے حالات کا جائزہ لیں تو یہ چیز واضح ہے کہ فرزندانِ مشرق يورپي امريكي جامعات ميں جا كر حصولِ تعليم كو فضل و كمال كا طره امتياز سمجھتے ہیں اور ايسا ہونا بھي چاہیے۔ اسلام اپنے پيروو ں پر طلب علم كے ليے اقصاے عالم كے سفر كو فرض گردانتا ہے۔ وه علم و فن كو مردِ مومن كي متاعِ گم گشتہ قرار ديتا ہے، ليكن ايك زمانہ ايسا بھي گزرا ہے كہ يورپي فضلا عالمِ اسلام كے علمي سفر كو تمغہ فضل و كمال اور سرمايہ فخر و مباہات سمجھتے تھے۔ چناں چہ ڈريپر لكھتا ہے كہ تحصيلِ علم كے ليے اسپين كا سفر شائقين علم و حكمت نے دسويں صدي مسيحي ہی سے شروع كر ديا تھا:
دسويں صدي مسيحی ہی سے جن لوگوں كو حصولِ علم كا شوق هوتا ، يا تهذيب و ثقافت كا ذوق ركھتے، وه هم سايه ممالك سے اسپين پهنچتے اور بعد كے زمانے ميں تو اس رسم پر لوگوں كا عمل بهت زياده بڑھ گيا، بالخصوص جب كه گربرٹ نے اپني غير معمولي ترقي سے ايك شان دار مثال قائم كر دي۔ كيوں كه جيسا كه هم ديكھ چكے هيں، وه قرطبه كي اسلامي يونيورسٹي هي سے فارغ التحصيل هونے كے بعد پوپ كے عهده پر فائز هوا تھا۔ ٬٬
(Draper : History of Inellectual Development of Europe, Voll.II,p36)