• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

٭٭٭٭ ایک بات ایک سوچ٭٭٭٭

میرب فاطمہ

مشہور رکن
شمولیت
جون 06، 2012
پیغامات
195
ری ایکشن اسکور
218
پوائنٹ
107
اسلام کے مطابق زندگی گزارنے کا بڑا ہی آسان سا نسخہ ہے کہ ہم عين انہیں چیزوں پر عمل کریں جسکا ہمیں حکم دیا گیا یعنی کہ قرآن اور سنت کے مطابق جس شخص نے ان دونو چیزوں کے مطابق زندگی گزاری وہ ہی کامیاب ہوا اور قبر میں اسکے تینوں سوال آسان ہوئے اور قبر میں یہ نہیں پوچھا جائيگا کہ تم نے تقلید کس کی کرتے رہے ۔
تم سے یہ نہیں پوچھا جائيگا کہ تم نے فروع میں کس کی تقلید کرتے رہے۔
تم سے یہ نہیں پوچھا جائیگا کہ عقیدے میں کس کی تقلید کرتے رہے۔
ہاں یہ ضرور پوچھا جائیگا تمہارے نبی کون تھے ؟
ہمارے ان بھائیوں کو سوچنے کی ضرورت ہے جنہوں نے فروع میں امام ابو حنیفہ رحمه الله کو اپنا رہبر اور پیشوا مانا ۔۔
ہاں ان بھائیوں کو سوچنے کی ضرورت ہے جنہوں نے عقیدے میں امام ابو منصور ما تریدی اور ابو الحسن اشعری کو اپنا رہبر اور پیشوا مان لیا جنکا عقیدہ اہل سنت والجماعت کے برخلاف تھا۔
ہم ان بھائیوں سے پوچھتے ہیں کہ کیا ہوا تمہیں کیوں نہیں تم سارے مسئلوں اور عقیدے میں نبی آخر الزماں جناب محمد رسول الله صلى عليه وسلم کو اپنا رہبر اور پیشوا بنایا کیوں نہیں تم لوگوں نے اپنی نسبتیں ڈائریکٹ اس نبی کی طرف کی جنکے امتی آج آپکے رہنما اور پیشوا بنے ہوئے ہیں کیا ہمارے امام جناب محمد رسول الله صلى عليه وسلم ہمارے لئے رہنما اور ہمارے پیشوا کافی نہیں تھے ؟
کیوں ہم نے انکو امام اور پیشوا بنایا جنہوں نے خود اس بات سے منع کیا اور کہا کہ ہم نے جسکو امام مانا تم لوگ بھی اسکو امام مانو کیا یہ سوچنے والی بات نہیں ؟؟
کیا ہوا تمہیں کہ تم لوگ نبی صلى الله عليه وسلم کی بات چھوڑ کر انکے امتی کی بات مانی؟
کب تم نے کبھی کہا کہ تم نے ساری چیزوں میں نبی کے امتی کو پیشوا بنایا میرے بھائیوں یہ آپکے بقول کسی غیر مقلد کا وسوسہ نہیں بلکہ قرآن وسنت کے ماننے والے کی ایک سوچ ہے جو آپ سے گوش گزار کرنا چاہ رہی ہے کیوں کہ جب ہم نے روکنا چاہا تو تم نے ہمارے ہاتھ کاٹ دئے جب ہم نے بولنا چاہا تو تم نے ہماری زبانوں پر تالے لگا دئے کیا جب ہم نے اس چیز کو برا جانا تو تم نے ہماری سوچ پر پہرے لگا دئـے آخر کیوں کیا میں کوئی نئی چیز آپکو سنا رہی اور بتلا رہی ہوں یہ وہی آواز ہے یہ وہی انقلاب ہے جو آج سے ١٤٠٠ سال پہلے آیا تھا یہ وہی آواز ہے جو آج سے ١٤٠٠ سال پہلے اٹھائی گئی کہ اطيعوا الله واطيعوا الرسول یہ اسی شخصیت کی آواز ہے جسکو ہمیں اتباع کرنے کا حکم دیا گیا اور وہ ہستی ہے ہمارے آخری نبی جناب محمد رسول الله صلى عليه وسلم ۔۔۔
 
Top