• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

٭٭٭ پل صراط ٭٭٭

شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,800
پوائنٹ
1,069
٭٭٭ پل صراط ٭٭٭


22705_778716405529964_8393256536011725393_n (1).jpg

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ پل صراط جہنم کے دونوں کناروں پر رکھا جائےگا ، اس پر سعدان کے کانٹوں کی طرح کانٹے ہوں گے پھر لوگ اس پر سے گزرنا شروع کریں گے تو بعض لوگ صحیح سلامت گزر جائیں گے ، بعض لوگوں کے کچھ اعضاء کٹ کر جہنم میں گر پڑیں گے ، پھر نجات پائیں گے ، بعض لوگ اُسی پر اٹکے رہیں گے ، اور بعض اوندھے منہ جہنم میں گریں گے


------------------------------------------------------
(سنن ابن ماجه :4280 ، ، صحيح الجامع : 8189)
‏‏‎​
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,800
پوائنٹ
1,069
12208867_885856114815992_7853606785447831368_n (1).jpg


سب سے پہلے !


-------------------

میں اور میری اُمت سب سے پہلے
پل صراط کو پار کرنے والے ہوں گے


----------------------------

(فرمان رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم)

-------------------------------------------------------------------

(صحیح البخاري : 7437 ،7438، ، صحیح مسلم:182(349 ))
 

جوش

مشہور رکن
شمولیت
جون 17، 2014
پیغامات
621
ری ایکشن اسکور
320
پوائنٹ
127
اس امت کی سب سے بڑی خصوصیت یہ بھی ہے کہ یہ امت سب سے آخر میں پیدا ہوئی اور بروز قیامت سب سے پہلے اٹھائی جائیگی اور سب سے پہلے جنت میں جائیگی ۔۔لیکن جنت میں جانے والے موحدین ہونگے قبوری اور بدعتی نہیں ۔
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,800
پوائنٹ
1,069
مجھے پل صراط نے رولا دیا !!!


حضرت قیس بن ابی حازم رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ حضرت عبداللہ بن رواحہ رضی اللہ عنہ اپنی بیوی کی گود میں سر رکھے ہوئے تھے کہ اچانک رونے لگے ، ان کے ساتھ انکی بیوی بھی رونے لگی ، حضرت عبداللہ بن رواحہ رضی اللہ عنہ نے پوچھ تم کیوں روٹی ہو ......؟
بیوی نے عرض کی کہ آپ کو روتے دیکھا تو میں بھی رونے لگی -
حضرت عبداللہ بن رواحہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا مجھے اللہ کا یہ فرمان یاد آ گیا،

،،اور تم میں سے ہر کسی نے جہنم کے اوپر سے گزرنا ہے یہ تیرے رب کا حتمی فیصلہ ہے ، پھر ہم پرہیز گاروں کو نجات دیں گے اور ظالموں کو اس میں گھٹنوں کے بل پڑا ہوا چھوڑ دیں گے ،، سورہ مریم # ٧١

اور مجھے معلوم نہیں کہ ( پل صراط سے گزرتے ہوئے ) ہم بچیں گے یا نہیں ؟؟

******تفسیر عبدالرزاق ٣٦٣/٢ ، ١٧٧٩ ، تفسیر طبری #٣٦٠/٨ و تفسیر ابن کثیر # ٢٩١/٤ ،، سند صحیح *******
 
Last edited:
Top