• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

٭ اولاد کی کمی ہو تو پیاز کھاؤ -- ضعیف حدیث

شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,800
پوائنٹ
1,069
٭ اولاد کی کمی ہو تو پیاز کھاؤ

٭ اولاد کی کمی ہو تو پیاز کھاؤ

شَكَا رَجُلٌ قِلَّةَ الْوَلَدِ فَأَمَرَهُ أَنْ يَأْكُلَ الْبَيْضَ وَالْبَصَلَ.

"ایک آدمی نے اولاد کی کمی کی شکایت کی تو آپ ﷺ نے اسے انڈا اور پیاز کھانے کا حکمدیا۔ "

ایک دوسری رویت میں ہے کہ:

عَلَيْكُمْ بِالْبَصَلِ فَإِنَّهُ يُطَيِّبُ النُّطْفَةَ ، وَيُصْبِحُ الْوَلَدَ .

"پیاز ضرور استعمال کرو کیونکہ یہ نطفہ صاف کردیتا ہے اور بچہ پیدا ہوجاتاہے۔"

موضوع (من گھڑت): یہ جھوٹی اور من گھڑت روایت ہے۔


۱: امام ابن جوزی رحمہ اللہ نے اسے موضوعات میں ذکر کیا ہے۔ (۱۶/۳)

۲: علامہ شوکانی رحمہ اللہ نے فرمایا ہے کہ یہ حدیث موضوع ہے۔ (الفوائد المجموعة: ص ۱۳۷)

۳: ملا علی قاری (الاسرار المرفوعة:ص۴۳۹)،امام ابن قیم (المنار المنیف: ص ۶۴) اور علامہ طاہر پٹنی (تذکرة الموضوعات: ۱۳۴) رحمہم اللہ نے بھی اسے موضوعات کے ضمن میں ذکر کیا ہے.

٭جبکہ دوسری روایت کوعلامہ طاہر پٹنی رحمہ اللہ نے اسے موضوعات میں شمار کیا ہے۔(تذکرة الموضوعات: ص۱۴۹)


تنبیہ:

یہ بات کسی طبیب کی تو ہوسکتی ہے لیکن نبی کریم ﷺ سے ایسی کوئی حدیث یا حکم ثابت نہیں۔

 
Last edited:

یوسف ثانی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
ستمبر 26، 2011
پیغامات
2,767
ری ایکشن اسکور
5,410
پوائنٹ
562
یہ بات کسی طبیب کی تو ہوسکتی ہے لیکن نبی کریم ﷺ سے ایسی کوئی حدیث یا حکم ثابت نہیں۔
جی بجا فرمایا۔ طب میں اکثر بیشتر ایسی باتیں مل جاتی ہیں ۔ ایک ایرانی شخص کا عرصہ ہوا ایک انٹرویو آیا تھا۔ اس کی عمر سو سے اوپر تھی۔ شادیاں بھی متعدد کیں۔ اولاد بھی کثیر تھی۔ جب اس کی اس ”صحت“ کا راز پوچھا گیا تو اس نے بتلایا کہ وہ جوانی سے لے کر آج تک ایک کلو کچی پیاز روازانہ کھاتا ہے۔

واللہ اعلم
 
Top