جہاں تک میرے علم میں ہے تو اس کے مطابق ٹوتھ پیسٹ تو منہ کی بدبو دور کرنے کے لیے ہوتے ہیں نہ کہ منہ میں بدبو پیدا کرنے کے لیے۔ پس اصلا پیسٹ بدبو دور کرنے لیے ہوتے ہیں اور ان کی smell کو لوگ تو خوشبو میں شمار کرتے ہیں نہ کہ بدبو میں۔ اور نماز کے لیے خوشبو کی کوئی ممانعت نہیں ہے لہذا پیسٹ میں کوئی حرج نہیں ہے۔
شاید آپ کوئی ایسا خاص قسم کا پیسٹ استعمال کرتی ہوں کہ جس میں خوشبو کی بجائے بدبو کا پہلو غالب ہو۔ لیکن پیسٹ میں بدبو کیوں ہو گی؟ یہ بات سمجھ نہیں آ رہی ہے۔