• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

ٹکی برگر

اخت ولید

سینئر رکن
شمولیت
اگست 26، 2013
پیغامات
1,792
ری ایکشن اسکور
1,296
پوائنٹ
326
بسم اللہ الرحمٰن الرحیم​
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ​
ٹکی برگر
اجزاء:
آلو:دو سو گرام ابال کر میش کر لیں​
انڈے:تین عدد(دو ابال کر میش کر لیں اور ایک کو پھینٹ لیں)​
ہرادھنیا:دو کھانے کے چمچ (باریک کَٹا ہوا)​
ہری مرچ:دو کھانے کے چمچ (باریک کاٹ کر پیس لیں)​
نمک:ایک چائے کا چمچ​
کالی مرچ: آدھا چائے کا چمچ( پسی ہوئی)​
گرم مسالہ:ا ٓدھا چائے کا چمچ( پسا ہوا)​
پودینے کی چٹنی:حسب ضرورت​
ٹماٹر :ایک عدد (چھلے کی طرح گول کَٹے ہوا)​
کھیرا:ایک عدد (چھلےکی طرح کَٹا ہوا)​
ڈبل روٹی کا چورا:حسبِ ضرورت​
بن:چار عدد​
سلاد کا پتہ:حسبِ ضرورت​
ترکیب:
ایک پیالے میں ابلے میش کیے ہوئے آلو،میش کیے ہوئے انڈے،ہرا دھنیا،ہری مرچ،نمک،کالی مرچ اور گرم مسالہ ڈال کر اچھی طرح ملائیں۔پھر اس کی چھوٹی ٹکیاں بنا کر پھینٹے ہوئے انڈے میں ڈبو کر ڈبل روٹی کے چورے میں رول کر کے آہستہ آہستہ فرائی کر لیں ۔اب برگر بن کو درمیان میں سے کاٹ کر توے پر ایک چمچ آئل ڈال کر ہلکا سا سینک لیں۔​
پھر اس پر پودینے کی چٹنی پھیلائیں اور فرائی کی ہوئی ٹکیہ رکھ کر اوپر سے کٹےہوئے ٹماٹر اور کھیرا رکھ کر سلاد کا پتہ پھیلائیں اور بند کے دوسرے حصے سے ڈھک دیں۔ٹکی برگر تیار ہے!گرما گرم پیش کریں۔​
پسند کریں توسادہ آملیٹ بھی شامل کر لیں۔​

photo1639.jpg
photo1640.jpg
 
Top