• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

ٹیگز

رانا ابوبکر

تکنیکی ناظم
شمولیت
مارچ 24، 2011
پیغامات
2,075
ری ایکشن اسکور
3,040
پوائنٹ
432
السلام علیکم!محترم شاکر صاحب ہمارے فورم میں جو بھی پوسٹس کی جاتی ہیں ان میں ٹیگز بہت کم لوگ متعین کرتے ہیں۔ میرا خیال تھا کہ کچھ ایسا کیاجائے کہ تحریر میں جوبھی اہم لفظ ہونگے وہ خوج کار طریقے سے ہی ٹیگز بن جائیں اور اس طرح بننے والے ٹیگز کی تعداد بھی فکس نہ ہو(ایسا ممکن تو ہے)۔ میں زیادہ جانتاتو نہیں میرے ذہن میں یہ بات آ رہی تھی میں نے بول دی(واللہ اعلم)
 

شاکر

تکنیکی ناظم
رکن انتظامیہ
شمولیت
جنوری 08، 2011
پیغامات
6,595
ری ایکشن اسکور
21,397
پوائنٹ
891
وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ،
ابو بکر بھائی،
بہت اہم بات کی طرف آپ نے توجہ دلائی ہے۔ میں اس پر فورم کے شروع کرتے وقت بہت غور کرتا رہا ہوں۔ خود کار ٹیگ بالکل لگائے جا سکتے ہیں۔ ٹیگ کی تعداد بھی متعین یا غیر متعین رکھی جا سکتی ہے۔ لیکن اصل مسئلہ یہ ہے کہ ان میں اہم الفاظ خودبخود نکالے نہیں جا سکتے۔ یہ کام انگلش کے لئے تو ہو سکتا ہے۔ اردو کے لئے ایسے الفاظ کی لسٹ ابھی تک دستیاب نہیں ہے کہ جس میں کا، کی، کے، ہے، ہیں، ہم، تم، جیسے الفاظ کو نکال کر دیگر اہم الفاظ خودبخود ٹیگز کی صورت میں شامل کر دئے جائیں۔ اب جب تک یہ سہولت دستیاب نہ ہو، خودکار ٹیگز لگانا عبث ہے۔ اس سے بلکہ ہماری سرچ رینکنگ کو نقصان ہی ہو سکتا ہے۔ یعنی یا تو مینولی ٹیگ لگائیں ورنہ خود بخود والے ٹیگز میں سے غیر اہم ٹیگز کو مینولی ہٹائیں۔ دوسرا کام نہ کر سکے تو زیادہ مسئلہ ہے۔ پہلا کام نہ کریں تو اتنا مسئلہ نہیں ۔
لہٰذا اس پر توجہ کے لئے میری تجویز یہ ہے کہ پہلے اس پر ایک دھاگہ بنا کر لگایا جائے جہاں اس کی اہمیت اور طریقہ کار مفصل بیان کر دیا جائے۔ پھر ہر پوسٹ میں احباب کو یاد دہانی کروائی جاتی رہے کہ اآپ نے ٹیگ نہیں لگائے۔اور ٹیگ تو کوئی بھی لگا سکتا ہے ضروری نہیں کہ موضوع شروع کرنے والا ہی لگائے۔ لہٰذا ان شاء اللہ آہستہ آہستہ ہر ایک کو معلوم ہوتا جائے گا۔
 

رانا ابوبکر

تکنیکی ناظم
شمولیت
مارچ 24، 2011
پیغامات
2,075
ری ایکشن اسکور
3,040
پوائنٹ
432
بہت مہربانی سر، نہ کر سکنے سے اگر زیادہ مسئلہ ہے تو نہ کرنے والا طریقہ ہی چلنا چاہیے( مطلب ’’نہ کر سکنا‘‘ اور ’’نہ کرنا‘‘ دو باتیں آپ نے ذکر کی تھیں )بس جیسے آپ نے کہا کہ آہستہ آہستہ لوگوں کو پتہ چلتا جائے گا یہی بات بہتر ہے کہ لوگوں کی توجہ اس طرف دلا دی جائے پھر خود ہی آہستہ آہستہ مسئلہ ختم ہو جائے گا۔
 
Top