السلام علیکم ورحمتہ اللہ!
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
مجھے یہ بتادیں کہ ٹیگ کس طرح کیا جاتا ہے؟
آپ جب تھریڈ پوسٹ کرتے ہیں تو اوپر کی جانب ایک آپشن ہے "
(ٹیگ یوزر)
اس پر کلک کریں اور جن جن اراکین کو آپ نے ٹیگ کرنا ہے ان کا نام لکھتے جائیں،ایک ممبر کا نام لکھ کر "
کامہ" لگائیں پھر دوسرے کا نام لکھیں اس طرح آپ
25 اراکین کے نام لکھ سکتے ہیں۔
اور اگر آپ اپنے تمام دوست احباب کو بھیجنا چاہتے ہیں تو نیچے ایک آپشن ہو گا "
تمام دوست /احباب " اس آپشن کو "چیک" کر کے "
بھیجئے" بٹن پر کلک کر دیں۔
آپ نے جتنے اراکین کے ساتھ دوستی کی ہو گی ان سب کے پاس تھریڈ کا لنک چلا جائے گا۔
اور یہ بھی کہ پوسٹ میں کسی کا نام لکھتے ہوئے کیا کرنا پڑتا ہے کہ مذکورہ شخص کو آپ کے تذکرہ جات کے ذریعے علم ہوجاتا ہے۔
آپ کسی بھی ممبر کا نام لکھیں مثلا "
شاکر" اور پھر اس پورے نام کو سلیکٹ کریں ۔
دو باتین یاد رکھیں
- سلیکٹ صرف نام کو کرنا ہے۔
- نام بالکل صحیح لکھنا ہے،بہتر ہے کہ ممبر کا نام کاپی کر لیا جائے۔
پھر نام کو سلیکٹ کر کے جوابی خانے میں ایک آپشن ہو گا جس پر سپیکر کا آئیکون ہو گا اس بٹن پر کلک کر دیں۔اس تھریڈ آپ مینشن ٹیگ کا استعمال کر سکتے ہیں۔
مزید کچھ پوچھنا ہو تو پوچھ سکتے ہیں،ابھی یہ زبانی سمجھایا ہے ان دونوں آپشنز پر میرا تصاویر کے ساتھ پوسٹس اس تھریڈ میں ملاحظہ کیجئے گا۔ان شاءاللہ
محدث فورم کے آپشنز کی معلومات