- شمولیت
- جنوری 08، 2011
- پیغامات
- 6,595
- ری ایکشن اسکور
- 21,397
- پوائنٹ
- 891
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ،
بعض یوزرز کی جانب سے اسپیمنگ کی شکایات موصول ہونے اور ٹیگ فیچر کا بے دردی سے استعمال کئے جانے کی بنا پر درج ذیل قوانین آج سے لاگو کئے جا رہے ہیں۔ احباب سے تعاون کی درخواست ہے:
1۔ ایک پوسٹ میں فقط دو یوزرز کو ٹیگ کیا جا سکے گا۔ اس سے زائد آپ ٹیگ کرنے کی کوشش کریں گے تو ٹیگز نہیں جائیں گے۔
2۔ کسی بھی پوسٹ میں صرف ٹیگز نہیں ہونے چاہئیں۔ یعنی یوزرز کے نام کے علاوہ کوئی اہم مواد ہونا ضروری ہے۔ اگر آپ نیا دھاگا شروع کر کے اس میں کسی رکن کو ٹیگ کرنا چاہیں تو اپنی پہلی پوسٹ ہی میں ٹیگ کریں، صرف ٹیگ کرنے کے لئے نئی پوسٹ شروع نہ کریں۔
3۔ ٹیگ کا استعمال فقط وہاں کریں جہاں کسی خاص یوزر کے تعلق سے کوئی گفتگو جاری ہو، یا کسی خاص یوزر کی کسی مسئلے پر رائے وغیرہ درکار ہو۔
4۔ ہر نئے دھاگے پر اگر اپنے دوست احباب کو بلانا چاہیں تو ان دوستوں کی پروفائل پر یا ذاتی پیغام کے ذریعے سے انہیں بلایا جا سکتا ہے، ہر دھاگے پر تمام دوستوں کو ٹیگ نہ کریں۔
ہمیں اندازہ ہے کہ ان قوانین سے دھاگوں کی ویور شپ کم ہونے کے امکانات ہیں۔ لیکن اس سے زیادہ اہم بات یہ ہے کہ کسی دھاگے کا مطالعہ کرتے ہوئے ٹیگ پر مشتمل پوسٹس کی وجہ سے تعطل پیدا نہ ہو۔ لوگ روانی سے مطالعہ کر سکیں۔ اور ٹیگز کی بنا پر فعال اراکین کو غیرضروری الرٹس موصول نہ ہوں۔
اگر ٹیگ فیچر کا درست استعمال کیا جائے تو نہ صرف فورم پر الرٹ وصول کی جا سکتی ہے بلکہ ای میل بھی بھیجی جا سکتی ہے خودکار طریقے سے۔ تاکہ متعلقہ یوزر ایسی پوسٹ کا مطالعہ لازمی کر سکے۔
جزاکم اللہ خیرا۔
والسلام