• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

پارلیمنٹ اور ممبئی حملے بھارتی حکومت نے کروائے

کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,425
پوائنٹ
521
پارلیمنٹ اور ممبئی حملے بھارتی حکومت نے کروائے
نئی دہلی: بھارتی وزارت برائے داخلہ کے ایک سابق افسر نے انکشاف کیا ہے کہ پارلیمنٹ اور ممبئی حملے حکومت نے خود کروائے تھے۔

وزارت داخلہ کے سابق افسر آر وی ایس مانی نے یہ انکشاف عدالت میں جمع کرائے گئے ایک حلف نامے میں کیا ہے۔

یاد رہے کہ پارلیمنٹ ہاؤس پر حملے کے فوری بعد بھارت نے اپنی فوجیں پاکستان سے ملحقہ سرحد پر لا کر جنگی فضا قائم کر دی تھی جب کہ اس واقعے میں ایک کشمیری نوجوان افضل گرو کو عدم ثبوت کے باوجود پھانسی دے دی گئی تھی۔

اس کے علاوہ 2008ء میں ممبئی حملوں کے الزام میں بھی ایک شخص اجمل قصاب کو سزائے موت دی گئی تھی ان واقعات میں بھی بھارت یہ الزام عائد کرتا ہے کہ دہشت گردی کی کارروائی میں پاکستان کی زمین استعمال ہوئی اور تمام حملہ آور لشکر طیبہ کے تربیت یافتہ دہشت گرد تھے۔

سابق افسر کے مطابق سینٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن کی اسپیشل انویسٹی گیشن ٹیم کے افسر سیتش ورما نے انہیں بتایا کہ دونوں حملوں کے بھارتی حکومت کا ہاتھ تھا۔

آر وی ایس مانی نے تفتیشی ٹیم کے افسر کے حوالے سے بتایا کہ بھارتی حکومت کی جانب سے کروائے گئے دونوں حملوں کا مقصد دہشت گردی کے قوانین میں سخت ترامیم کے لئے ماحول سازگار کرنا تھا۔

آر وی ایس مانی نے اپنے بیان میں ستیش ورما کے حوالے سے کہا ہے کہ 2001ء میں نئی دہلی میں بھارتی پارلیمنٹ پر ہونے والا حملہ ملک میں رائج بدنام زمانہ قانون ''پوٹا'' جب کہ 2008ء میں ممبئی میں ہونے والے حملے ''یو اے پی اے '' قانون میں ترامیم کرکے اسے مزید سخت بنانے کے لیے کرائے گئے تھے۔

دی نیوز ٹرائب: Jitender singh Jul 14th, 2013
 

حیدرآبادی

مشہور رکن
شمولیت
اکتوبر 27، 2012
پیغامات
287
ری ایکشن اسکور
500
پوائنٹ
120
پارلیمنٹ اور ممبئی حملے بھارتی حکومت نے کروائے
دی نیوز ٹرائب: Jitender singh Jul 14th, 2013
یار کنعان بھائی ، آپ جیسے کھلے بندے ایسی آدھی ادھوری کہانیاں بغیر تحقیق کے کاپی پیسٹ کر دئے تو کیسا بھائی؟
خیر ۔۔۔۔ اس سے آگے کی داستاں اب مجھ سے سن ، سن کے تیری نظر ڈگمگا جائے گی ;)
.
.
باقی تراویح بعد ۔۔۔۔۔۔۔
 

کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,425
پوائنٹ
521
بھارت ممبئی حملوں پر پوزیشن واضح کرے، پاکستان
اسلام آباد : پاکستان نے اپنے پڑوسی اور روایتی حریف ملک بھارت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ پارلیمنٹ اور ممبئی حملوں کے حوالے سے اپنی پوزیشن واضح کرے۔

دفترخارجہ کے ترجمان اعزاز احمد چوہدری کے مطابق پاکستان ممبئی حملوں کے حوالے سے سابق بھارتی عہدیدار کے بیان کا جائزہ لے رہا ہے۔

بھارتی افسر کا انکشاف
سرکاری ریڈیو کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارتی حکومت سابق بھارتی حکومتی عہدیدار کی طرف سے ان انکشافات کے بارے میں اپنی پوزیشن واضح کرے اور حقائق سامنے لائے جن میں کہا گیا ہے کہ ممبئی اور پارلیمنٹ پر ہونے والے حملوں میں بھارت خود ملوث ہے۔

تحریک طالبان پاکستان کی طرف سے شام میں اپنے جنگجوؤں کو نہ بھیجنے سے متعلق تردید کے بارے میں ترجمان نے کہا کہ متعلقہ محکمے معاملے کا جائزہ لے رہے ہیں اور اس سلسلے میں کوئی بات سامنے آئی تو وہ ضروری کارروائی کریں گے۔

اعزاز چوہدری نے یہ بھی کہا کہ دوسرے ملکوں کے اندرونی معاملات میں عدم مداخلت ہماری پالیسی ہے۔

دی نیوز ٹرائب: Web Desk Jul 17th, 2013
 
Top