• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

پانی کا حضرت عباس کی قبر کا طواف۔۔۔ حقیقت کیا ہے؟

Rashid Nawaz

مبتدی
شمولیت
ستمبر 18، 2018
پیغامات
13
ری ایکشن اسکور
3
پوائنٹ
13
چونکہ محرم کا مہنیہ چل رہا ہے اور اس مہینے میں اہلِ تشیع دوستوں کی طرف سے اپنے ائماءِ کرام اور اہلِ بیت کے نہ صرف تذکرے کیے جاتے ہیں بلکہ ان سے منسوب بہت سے واقعات و کرامات کا ذکر بھی کثرت سے ہوتا ہے۔
اسی سلسلے میں حضرتِ عباس کی قبرِ مبارک کے گرد پانی کے طواف کرنے کا ذکر بھی آتا ہے۔ اسکا اظہار کچھ ہی عرصہ پہلے ایک ایسے شخص نے بھی کیا میرے سامنے جو کہ اہلِ سنت سے تعلق رکھتا ہے اور حال ہی میں وہاں سے ہوکر آیا ہے۔
میں یہ جاننا چاہتا ہوں کہ اس کرامت یا معجزے یا پھر روایت کی حقیقت کیا ہے۔
سوال کا مقصد کسی فرقے سے نفرت یا اسکو نیچا دکھانا ہرگز نہیں، محض سچ جاننے کی طلب ہے۔
شکریہ۔
 

اسحاق سلفی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اگست 25، 2014
پیغامات
6,372
ری ایکشن اسکور
2,564
پوائنٹ
791
واقعہ کربلا (61) اکسٹھ ہجری کو وقوع پذیر ہوا ؛
اس واقعہ کی سچی ،جھوٹی تمام روایات تاریخ کے مصادر میں موجود اور دستیاب ہیں ،
کچھ باتیں احادیث کی کتب میں بھی منقول ہیں ،
اس واقعہ کی تاریخی مصادرمیں موجود اکثر وبیشتر تفصیلات ناقابل اعتبار ہیں ،
پھر اکثر مؤرخین کا جھکاؤ اور میلان بھی عجائب و غرائب سمیٹنے کی طرف ہی رہا ،
لیکن اس کے باوجود جناب عباسؒ کی قبر کے ارد گرد پانی کا ذکر کسی تاریخی کتاب میں نہیں ؛
قبر پرستی اور قبر فروشی کا کاروبار کرنے والے آمدنی کیلئے گنبد والی قبر کے پاس ایسی چیزیں بنالیتے ہیں ،
اور قابل توجہ بات یہ بھی ہے کہ :
خود شیعہ بھی اس پانی کی حقیقت میں کسی ایک بات پر قائم نہیں ؛
https://forums.alkafeel.net/showthread.php?t=21466

http://burathanews.com/arabic/islamic/218815
 
Last edited:
Top