وعلیکم السلام
اہل علم کی ایک جماعت عورت کے قدمین کو نماز میں عورۃ یا ستر میں شمار کرتی ہے جبکہ دوسری جماعت نہیں کرتی ہے۔
راقم کے نزدیک ان اہل علم کا قول راجح ہے جو یہ کہتے ہیں کہ نماز میں عورت کا ستر چہرے، ہاتھ اور پاوں کے علاوہ جمیع بدن ہے۔
واللہ اعلم بالصواب