• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

پاکستانی سیکورٹی فورسز پر طالبان کا حملہ – وزيرستان ايجنسی

tashfin28

رکن
شمولیت
جون 05، 2012
پیغامات
151
ری ایکشن اسکور
20
پوائنٹ
52

پاکستانی سیکورٹی فورسز کے خلاف طالبان کے جاری حملے

ہماری دلی، مخلص تعزیت، اور نيک دعائيں ان بہادر سپاہيوں کے سوگوار خاندانوں اور دوستوں کے ساتھ ہيں جو حال ہی میں وزيرستان ايجنسی میں طالبان کی ايک دہشت گرد کارروائی میں جانبحق ہوئيں۔ یہ واقعی نہايت پریشان کن ہے کہ اس ظالمانہ دہشتگرد حملے ميں وہ فوجی جوان جان بحق ہوئيں جو ان غير انسانی درندوں کيخلاف ملک کا دفاع کررہےتھے۔ اس طرح کی سفاکانہ کارروائیوں سے ان کا حقيقی سیاہ چہرہ، برائی کی ذہنیت، اور دہشت گردی سےپاکستان کو لاحق سنگین خطرہ واضح ہوجاتا ہے۔

پاکستان بھر میں یہ باقاعدگی سے فوج کے خلاف کی جانی والی دہشت گردی کی کارروائیاں واضح طور پر دہشت گردوں کی برائی، قتل اور دھمکیوں کے ذریعے پاکستان ميں اپنے سیاسی طاقت حاصل کرنے کے ایجنڈے اور عزائم کو ظاہر کرتیں ہيں۔ يہ ذکر کرنا نہايت ضروری ہے کہ امریکی عوام اور امریکی انتظامیہ انتہا پسندوں کے خلاف پاکستانی قانون نافذ کرنے والے اداروں کی طرف سے دی گئی زبردست قربانیوں کا اور ملک کو ان عسکریت پسندی کی خوفناک قتل کی کارروائیوں کی وجہ سے شدید نقصان کا سامنا کرنے کو دل سے قدر کرتے ہیں۔ ہم پاکستانی عوام کے ساتھ ان غیر انسانی درندوں کے خلاف ان کی جاری جنگ ميں ساتھ ساتھ کھڑے ہیںجو بلا امتیازمعصوم لوگوں کے قتل میں ملوث ہيں۔

بلا شک وشبہ،ان دہشت گردوں کو اپنے تشدد اور انتہا پسندی کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے سے روکنے کےعلاوہ ہمارے پاس اور کوئی راستہ ہی نہيں ہے۔ ہم سمجھتے ہيں کہ اس وقت زیادہ سے زیادہ مل کر کام کرنے اور باہمی اختلافات کو حل کرنے کی ضرورت ہے تاکہ دہشتگردی کی لعنت کو شکست دينے پر زيادہ توجہ مرکوز کرسکيں جو پاکستان بھرکے پرامن لوگوں کےليۓ ايک خطرہ بن چکی ہے۔ ميں يہ واضح کرنا چاہتا ہوں کہ امریکی حکومت سنجیدگی سے اس ہدف کا تعاقب کرنے میں مصروف عمل ہے۔

تاشفين – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ
digitaloutreach@state.gov
U.S. Department of State
https://twitter.com/#!/USDOSDOT_Urdu
USUrduDigitalOutreach - Government Organization - Washington, DC | Facebook
 

ابوبکر

مبتدی
شمولیت
جولائی 02، 2012
پیغامات
181
ری ایکشن اسکور
432
پوائنٹ
0
سوال نمبر ایک : : ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم سے سوال - امریکا اسلام اور مسلمانوں کا دشمن ہے یا نہیں ؟
http://www.kitabosunnat.com/forum/اسلام-اور-مغرب-535/ڈيجيٹل-آؤٹ-ريچ-ٹيم-سے-سوال-امریکا-اسلام-اور-مسلمانوں-کا-دشمن-7101/
سوال نمبر دو : امریکی سفارتکار ہم جنس پرستوں کے سرپرست بن گئے - ڈیجیٹل آوٹ ریچ ٹیم کے لیے سوال
http://www.kitabosunnat.com/forum/اسلام-اور-مغرب-535/امریکی-سفارتکار-ہم-جنس-پرستوں-کے-سرپرست-بن-گئے-ڈیجیٹل-آوٹ-ریچ-7547/
 

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,859
ری ایکشن اسکور
41,092
پوائنٹ
1,155
مسٹر تاشفین اس سے پہلے کہ موت کا فرشتہ آ جائے اپنی اصلاح کر لو،کفار کے اسلام دشمن پروپیگنڈے کی حمایت کرنے سے پہلے اتنا جان لو کہ اگر تم بھی مسلم ہو تو یہ تمہارے کبھی دوست نہیں بن سکتے۔
شاید کہ اتر جائے تیرے دل میں میری بات
کفار سے دوستی کی دنیا میں سزا
کفار سے دوستی کی آخرت میں سزا
 

tashfin28

رکن
شمولیت
جون 05، 2012
پیغامات
151
ری ایکشن اسکور
20
پوائنٹ
52
افغانستان میں جنازے پر خود کش حملہ ميں 25 افراد ہلاک

افغانستان میں جنازے پر خود کش حملہ ميں 25 افراد ہلاک

محترم ممبران،
السلام عليکم،

ہماری دلی مخلص تعزیت اور نيک دعائيں ان معصوم لوگوں کے سوگوار خاندانوں اور دوستوں کے ساتھ ہيں جو افغانستان میں طالبان کی طرف سے حال ہی میں ایک جنازہ کے اجتماع پر خود کش حملے میں ہلاک ہو ئيں۔

یہ واقعی نہايت پریشان کن ہے کہ اس ظالمانہ دہشتگرد حملے ميں وہ معصوم لوگ مرے گۓ جنازے ميں شرکت کيلۓ گۓ تھے۔ عوامی مقامات اور مذہبی اجتماعات پر اس طرح کے سفاکانہ دہشت گردی کی کارروائیوں سے طالبان کا حقيقی سیاہ چہرہ، برائی کی ذہنیت، اور دہشت گردی سے افغانستان اور پورے خطے کو لاحق سنگین خطرہ واضح کرتا ہے۔

ميں فورم پر موجود ان ممبران سے ايک سوال پوچھنا چاہتا ہوں جوطالبان کے پروپيگنڈے کا شکار ہوچکے ہيں اورجان بوجھ کر نام نہاد مقدس جنگ کے نام پر انسانیت کے خلاف طالبان کی جاری سفاکانہ جرائم کو نظر انداز کرتے ہيں۔ وہ کس طرح ایک جنازہ میں شرکت کرنے والے معصوم لوگوں پر اس سفاکانہ تشدد اور غیر انسانی حملے کا جواز پیش کر سکتے ہیں؟

معصوم لوگوں کے خلاف یہ باقاعدگی سے کی جانی والی دہشت گردی کی کارروائیاں واضح طور پر دہشت گردوں کی برائی، قتل اور دھمکیوں کے ذریعےاپنے سیاسی طاقت حاصل کرنے کے ایجنڈے اور عزائم کو ظاہر کرتی ہيں۔ يہ ذکر کرنا نہايت ضروری ہے کہ انتہا پسندوں کے خوفناک قتل کی کارروائیوں اور عسکریت پسندی کی وجہ سے افغانستان کی سالميت کو شدید خطرہ ہے۔ امريکی انتظاميہ اور اتحادی افواج اقغانی عوام کے ساتھ ان غیر انسانی درندوں کے خلاف ان کی جاری جنگ ميں ساتھ ساتھ کھڑے ہیںجو بلا امتیازمعصوم لوگوں کے قتل میں ملوث ہيں۔

بلا شک وشبہ،ان دہشت گردوں کو اپنے تشدد اور انتہا پسندی کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے سے روکنے کےعلاوہ ہمارے پاس اور کوئی راستہ ہی نہيں ہے۔ ہم سمجھتے ہيں کہ اس وقت زیادہ سے زیادہ مل کر کام کرنےکی اشد ضرورت ہے تاکہ دہشتگردی کی خطرے کو ختم کرسکيں جو افغانستان بھرکے پرامن لوگوں کےليۓ ايک خطرہ بن چکی ہے۔ ميں يہ واضح کرنا چاہتا ہوں کہ امریکی حکومت اور دوسرے تمام بین الاقوامی ممالک سنجیدگی سے اس ہدف کا تعاقب کرنے میں مصروف عمل ہيں۔

تاشفين – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ
digitaloutreach@state.gov
U.S. Department of State
https://twitter.com/#!/USDOSDOT_Urdu
USUrduDigitalOutreach - Washington, DC - Government Organization | Facebook
 
Top