• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

پاکستانی عورت کے معاشی مسائل اور کردار۔مقالہ ایم فل

عبد الرشید

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
5,400
ری ایکشن اسکور
9,990
پوائنٹ
667
مقالہ کا نام
پاکستانی عورت کے معاشی مسائل اور کردار۔مقالہ ایم فل

مصنفہ کا نام
حافظہ ہاجرہ مدنی

ناشر
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی اسلام آباد

title-pag-pakistani-aurat-k-muashi-masial-aur-kirdar-maqal-m-phil.jpg
تبصرہ

دین کامل ہے ،جس میں زندگی کے تمام معاملات کامکمل احاطہ ہے اور معاملات زندگی کا کوئی پہلو ایسا نہیں جس کی اسلام نے مکمل راہنمائی نہ دی ہو۔لہذا ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم احکام دین کے بار ے میں ضروری معلومات سے بہرہ ور ہوں اور اسلامی تعلیمات کو عملا اپنی زندگیوں پر لاگو کریں۔انسانی زندگی میں معاشی معاملات کی گتھیوں کو سلجھانا اورمعاشی ضروریات پوری کرنا ایک پیچیدہ مسئلہ ہے اور معاشیات کے حل اور اس کی ذمہ داری کے متعلق اکثر لوگ دینی تعلیمات سے نابلد ہیں ۔پھر یہ بہت بڑا ظلم ہے کہ کسب معاش کے نام پر عورت کو مردوں کے اداروں میں گھسیٹ دیا اور عورتوں کی بے تو قیری کا اسلام کش ایسا سنگین سلسلہ شروع ہے کہ اسلام نے مردو زن کےاس آزادانہ اختلاط اور فحاشی و عریانی کے اس سلسلہ کو معاشرے کی تباہی قراردیا ہے۔صنف نازک معاشی ذمہ داریوں کی کس قدر مکلف ہے اور کن حالات میں اورکن ذمہ داریوں کی مجاز ہے ،مقالہ ہذا میں اس بحث پر اچھی روشنی ڈالی گئی ہےاور اسلام سے قبل دیگر مذاہب میں حوا کی بیٹی پر جو ظلم روا تھے ان کی قلعی کھولی گئی ہےاور اسلام نے عورت کو جو مقام ومرتبہ عطا کیا ہے ،مذاہب باطلہ میں اس کی نظیر نہیں ملتی ۔مقالہ ہذا عورتوں کی معاش کے متعلق معلوماتی دستاویز ہے،جس کامطالعہ نہایت معلوما ت افزا ثابت ہوگا۔(ف۔ر)
اس مقالہ پاکستانی عورت کے معاشی مسائل اور کردار کو آن لائن پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں
 
Last edited by a moderator:

عبد الرشید

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
5,400
ری ایکشن اسکور
9,990
پوائنٹ
667
فہرست
باب اول :عورت کا مقام ومرتبہ اور حیثیت(مختلف اقوام ومذاہب)
فصل اول۔مختلف تہذیبوں میں عورت کا مقام ومرتبہ
فصل دوم۔مختلف مذاہب میں عورت کی حیثیت
فصل سوم۔اسلام میں عورت کا مقام ومرتبہ
باب دوم:عورت کے معاشی حقوق اسلام، دیگر مذاہب اور دساتیر پاکستان میں
فصل اول۔معاش معنی ومفہوم
فصل دوم۔مختلف مذاہب میں عورت کےمعاشی مسائل
فصل سوم۔اسلام میں عورت کے معاشی حقوق اور پاکستانی معاشرے کے مسائل
فصل چہارم۔دساتیر پاکستان میں عورتوں کے حقوق
باب سوم:پاکستانی عورت کے معاشی مسائل اور ان کا حل
فصل اول۔میراث سے متعلقہ مسائل اور ان کا حل
فصل دوم۔مہر سے متعلقہ مسائل اور ان کا حل
فصل سوم۔بیوی کے نان ونفقہ سےمتعلقہ مسائل اور ان کا حل
فصل چہارم۔عورت کے سکنیٰ سےمتعلقہ مسائل اور حل کی تجاویز
باب چہارم:پاکستانی معاشرے میں عورت کا کردار
فصل اول۔معاشرےمیں عورت کا حقیقی کردار
فصل دوم۔عورت کا معاشی کردار اسلامی تاریخ کے آئینے میں
فصل سوم۔عورت کے فکر معاش کے اسباب
فصل چہارم۔پاکستانی عورت کا معاشی کردار
فصل پنجم۔دور حاضر میں بیرون خانہ جدوجہد..پاکستانی عورت کے مسائل
باب پنجم:پاکستانی عورت کے معاشی مسائل اورکردار کے لیےلائحہ عمل
فصل اول۔مختلف معاشی مسائل کا تجزیہ..عورت کی آراء
فصل دوم۔عورتوں کے معاشی مسائل....عمل تجاویز وسفارشات
خلاصہ بحث
فہارس
 

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,582
ری ایکشن اسکور
6,748
پوائنٹ
1,207
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
شیخ محترم!
ربط بھی درست کر دیا ہے اور وٹس ایپ پر کتاب بھی ارسال کر دی ہے.
 
Top