• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

پاکستان میں زلزلے کے شدید جھٹکے، متعدد افراد زخمی

کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,423
پوائنٹ
521

پاکستان میں زلزلے کے شدید جھٹکے، متعدد افراد زخمی​
[SUP]دی نیوز ٹرائب :Web Desk Apr 4th, 2013[/SUP]

اسلام آباد: پاکستان کے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت وسطی اور شمالی علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں، جس کے نتیجے میں اب تک متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق زلزلے کے جھٹکے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، مشرقی صوبے پنجاب کے صدر مقام لاہور، راولپنڈی، مری اور اس کے گرد و نواح ، شمالی مغربی صوبے خیبرپختون خوا کے صدر مقام پشاور، ایبٹ آباد، بٹ گرام ، ملاکنڈ ڈویژن، سوات ، چترال بٹ گرام ، خوشاب، شانگلہ، بونیر، وادی نیلم ، مردان، نوشہرہ، قبائلی علاقوں اور آزاد کشمیر کے صدر مقام مظفر آباد میں بھی شدت کے ساتھ محسوس کیے گئے ہیں۔

ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.9 ریکارڈ کی گئی ہے جب کہ اس کا دورانیہ مختلف علاقوں میں 15 سے 30 سیکنڈ تک رہا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق زلزلے کے جھٹکے 11 بج کر 31 منٹ پر محسوس کیے گئے جب کہ اس کا مرکز افغانستان اور تاجکستان کی سرحد پر 225 کلومیٹر زیر زمین تھا ۔

شدید نوعیت کے جھٹکے محسوس ہوتے ہی لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور وہ کلمے کا ورد کرتے ہوئے بڑی بڑی عمارتوں اور گھروں سے نکل کر میدانوں کی جانب دوڑنے لگے، لوگ اپنے رشتہ داروں اور عزیز واقارب کو فون کرکے ان کی خیریت دریافت کررہے ہیں۔

شمالی مغربی صوبے خیبر پختون خوا میں چارسدہ روڈ پر کئی افراد زخمی ہوئے ہیں تاہم فوری طور پر کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
 
Top