پاکستان میں سینئر فوجی افسران پر تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کا حملہ
ہماری دلی تعزیت اور نيک دعائيں ان بہادر افسران اور اس سپاہی کے سوگوار خاندانوں اور دوستوں کے ساتھ ہيں جو خیبر پختونخواہ صوبے کے اپر دیر علاقے میں بم دھماکے میں جان بحق ہوئے۔ ہم اس حملے کی بھرپور مذمت کرتے ہيں۔ یہ واقعی نہايت پریشان کن ہے کہ اس ظالمانہ بم حملے ميں پاک فوج کے بہادر افسران فرض کی راہ ميں جان بحق ہوئے جو ان غير انسانی درندوں کيخلاف ملک کا دفاع کررہےتھے۔ اس طرح کی سفاکانہ کارروائیوں سے ان کا حقيقی سیاہ چہرہ، پراگندہ ذہنیت، اور دہشت گردی سےپاکستان کو لاحق سنگین خطرہ واضح ہوجاتا ہے ۔
پاکستان بھر میں يہ باقاعدگی سے پاکستان کے قانون نافذ کرنے والے اداروں اور معصوم عوام کيخلاف کی جانی والی دہشتگرد کارروائیاں واضح طور پر دہشتگردوں کی فساد،قتل اور دھمکیوں کے ذریعے پاکستان ميں اپنے سیاسی طاقت کے حصول کے ایجنڈے اور عزائم کو ظاہر کرتے ہيں ۔ امریکی حکومت ان غير انسانی شدت پسند عناصر کيخلاف پاکستانی افواج کیطرف سے دی گئی زبردست قربانیوں کا دل سے احترام کرتی ہے، جو انسانيت کی تمام حديں پار کرچکے ہيں ۔ ہم اس عزم کا اعادہ کرتے ہيں کہ پاکستانی عوام کے ساتھ ان غیر انسانی درندوں کے خلاف جاری جنگ ميں ان کے ساتھ کھڑے ہیں،جو جان بوجھ کر معصوم لوگوں کو بلامتياز قتل کررہے ہيں۔
کوئی بھی ان انتہا پسندوں کيخلاف جاری جدوجہد میں پاکستانی بہادر عوام کی عزم اور زبردست قربانیوں کو نظرانداز کرسکتا ۔ پاکستانی عوام کے عزم اور سيکورٹی فورسزز کيساتھ انکی مسلسل حمايت اور يکجہتی اس حقیقت کی غماز ہے کہ عوام نے بڑے پیمانے پر ٹی ٹی پی کے شر اورتباہی پر مبنی انتہا پسندنظریے کو مسترد کر دیا ہے ۔
آخر ميں، ان حضرات سے ايک سوال پوچھنا چاہتا ہوں جو ايسے سفاکانہ حملوں پر اپنی آنکھيں بند کرتے ہيں اور ان غیر انسانی قاتلوں کو نام نہاد جہادی سمجھتے ہيں۔ کہ کيا ہم ان انتہا پسندوں اور تشدد، قتل اور عدم رواداری پر مبنی ان کے شرانگيز ایجنڈے کو نظر انداز کر سکتے ہیں؟ اس کا سادہ جواب ہے "نہیں" - پاکستان کے امن کو لاحق خطرے کو جڑ سے اکھاڑ پھينکنے کيلۓ ايک مشترکہ کوشش وقت کی اہم ضرورت ہے تاکہ ملک اور خطے میں پائیدار امن کو یقینی بنايا جاسکے۔
ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ
www.state.gov
https://twitter.com/#!/USDOSDOT_Urdu
http://www.facebook.com/USDOTUrdu