• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

پاکستان میں سینئر فوجی افسران پر تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کا حملہ

متلاشی

رکن
شمولیت
جون 22، 2012
پیغامات
336
ری ایکشن اسکور
412
پوائنٹ
92
ميں آپ کو ياد دلاتا چلوں کہ پاکستانی معصوم شہریوں کے خلاف ان تمام غیر انسانی حملوں کو ھميشہ میڈیا میں پاکستانی طالبان کے مختلف ترجمانوں کے دعووں سے منسوب کيا گيا ہے، کيونکہ يہ دہشتگرد ہميشہ ان حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے رہے ہيں ۔ ميں بتاتا چلوں کہ زیادہ تر شاہداللہ شاہد، احسان اللہ احسان، اعظم طارق، قاری حسین، عبدالرحمن، عمر خالد اور محمد سلیمان نے پاکستانی معصوم شہريوں کيخلاف ان خوفناک حملوں کے لئے ذمہ داری قبول کی ہے ۔
ریمنڈ ڈیوس کا ذکر کرنا آپ بھول گئے، اور آپ لوگوں نے بھی وہی کام کیا جو فضل الشیطان نےکیا ہے
 

مون لائیٹ آفریدی

مشہور رکن
شمولیت
جولائی 30، 2011
پیغامات
640
ری ایکشن اسکور
409
پوائنٹ
127
ميں آپ کو ياد دلاتا چلوں کہ پاکستانی معصوم شہریوں کے خلاف ان تمام غیر انسانی حملوں کو ھميشہ میڈیا میں پاکستانی طالبان کے مختلف ترجمانوں کے دعووں سے منسوب کيا گيا ہے، کيونکہ يہ دہشتگرد ہميشہ ان حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے رہے ہيں ۔ ميں بتاتا چلوں کہ زیادہ تر شاہداللہ شاہد، احسان اللہ احسان، اعظم طارق، قاری حسین، عبدالرحمن، عمر خالد اور محمد سلیمان نے پاکستانی معصوم شہريوں کيخلاف ان خوفناک حملوں کے لئے ذمہ داری قبول کی ہے
'حکیم اللہ محسود نے پاکستان میں پبلک مقامات پر دھماکوں سے لاتعلقی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ان دھماکوں میں خفیہ ادارے ملوث ہیں۔'ان دھماکوں کا مقصد لوگوں کو طالبان سے بدظن کرنا ہے اور جو لوگ طالبان کی مدد کرتے ہیں ان کا تعاون ختم ہو جائے۔'انہوں نے کہا کہ پبلک مقامات میں جو دھماکے ہوئے ہیں وہ پہلے بھی ان سے پہلے بھی ہم نے لاتعلقی کا اعلان کر چکے ہیں اور اب بھی کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جو لوگ طاغوت کو ماننے والے ہیں اور امریکہ کے دوست ہیں انہیں نشانہ بنایا گیا ہے اور آئندہ بھی بنایا جائے گا -
لنک http://www.dailyasas.com.pk/?p=153270
یو ایس ڈیپارٹمنٹ والوں ، آنکھیں کھولو ۔۔۔۔ یا پھر یو یس ڈیپارٹمنٹ کی وہ چشمے ہٹادو جس سے سچ تم کو دیکھائی نہیں دیتا ۔
طاغوت(حربی کفار خاص کر امریکہ) اور اس کے دوست معاون و فرنٹ لائن کے اتحادی اور ان کے نمک حلال ۔
 
شمولیت
جولائی 26، 2013
پیغامات
10
ری ایکشن اسکور
5
پوائنٹ
9
اب اتنا غصہ بھی اچھا نہیں ابراہیم بھائی۔۔۔
کے دماغ ساتھ چھوڑ دے اور انسان اولفول کہنے لگے۔۔۔
چلیں ہم اپنی فوج کو سپرمین بنا لیتے ہیں۔۔۔ ایک منٹ کے لئے۔۔۔
تحریک طالبان کا مسئلہ کیا ہے؟؟؟۔۔۔
یہ ہی نا کہ ہمارے آئین کو نہیں مانتے۔۔۔
اور ہمارے ملک میں اسلامی نظام چاہتے ہیں۔۔۔
ایک معصومانہ سا سوال (وسیم بادامی)۔
چلیں فوج سے کہیں کے ملک میں صحیح معنوں میں اسلامی نظام کا نفاذ کردیں۔۔۔
اگلے دن سے ہم ٹی ٹی پی اور اس کے موقف سے برآت کا اظہار کردیں گے۔۔۔
لیکن اگر آپ کی فوج یہ کام نہ کرسکی تب؟؟؟۔۔۔
یہ کولڈ وار ہیں۔۔۔ ٹی ٹی پی کی طرف سے کوئی مذاکرات کی بات کرتا ہے۔۔۔
تو میزائل مار کر اُسے قتل کردیا جاتا ہے۔۔۔
ایک سوال کا جواب دیں ذہین انسان۔۔۔
سوات میں پاک فوج کا کنٹرول ہے تو آپ کی ایجنسیاں کہاں گول گپے بچ رہی ہیں؟؟؟۔۔
ٹی ٹی پی جانتی ہے کہ اس کے پیچھے ہماری ایجنسیاں ہی ہیں اس لئے وہ ببانگ دہل اس ذمہ داری کو قبول کررہی ہے۔۔۔
وہ تو شکر ہے اللہ کا کہ جنرل ضیاء الحق کہ دور۔۔۔
میں ان کا وجود نہیں تھا ورنہ وہ ذمہ داری بھی یہ قبول کرلیتے۔۔۔ اس لئے!۔
کہ یہ جانتے ہیں کہ گھر کا بھیدی ہی لنکا ڈھاتا ہے۔۔۔
فوج سوات سے نکلنا نہیں چاہتی۔۔۔جس دن نکلے گی دوسرے دن وہاں طالبان کی حکومت ہوگی۔۔۔
اور تیسرے دن وہاں پر امن قائم کر کے دکھا دے گی تو چوتھے دن فوج کا کردار مشکوک ہوجائے گا۔۔۔
اور پانچویں دن؟؟؟ (فیصلہ عوام کا عاصمہ شیرازی) فوج یہ سوچ رہی ہے۔۔۔
میرے قابل احترام بھائی۔۔۔ اس کے بعد کراچی اور بلوچستان میں جو ہاتھ انہوں نے کیا ہوا ہے۔۔۔
اس کا کیا ہوگا؟؟؟۔۔۔
حرب بھائی آپ نے تو ساری الجھن ہی سلجھا دی۔ خود ہی بتائیے کہ اگر طالبان کے راج سے دنیا کے سارے ‏غم سلجھ جائیں تو حکومت کی ضرورت ہی کیا رہتی ہے۔ بلکہ ایک مثال ہی لے لیجیے کہ جب افغانستان میں طالبان کا راج تھا تو انہوں نے ایسا کیا کما لیا کہ ہمیں انکے کدموں کے نشان پر چلنا چاہیے۔ سوات میں کیا ایسا کارنامہ انجام ہو گیا پاکستان کی بے غزتی کے علاوہ کہ طالبان دنیا کو بچا لیں گے۔ یہ تو واقعی میں بم ہیں، جہاں جی چاہے پھٹ پڑتے ہيں۔
 

حرب بن شداد

سینئر رکن
شمولیت
مئی 13، 2012
پیغامات
2,149
ری ایکشن اسکور
6,345
پوائنٹ
437
حرب بھائی آپ نے تو ساری الجھن ہی سلجھا دی۔ خود ہی بتائیے کہ اگر طالبان کے راج سے دنیا کے سارے ‏غم سلجھ جائیں تو حکومت کی ضرورت ہی کیا رہتی ہے۔ بلکہ ایک مثال ہی لے لیجیے کہ جب افغانستان میں طالبان کا راج تھا تو انہوں نے ایسا کیا کما لیا کہ ہمیں انکے کدموں کے نشان پر چلنا چاہیے۔ سوات میں کیا ایسا کارنامہ انجام ہو گیا پاکستان کی بے غزتی کے علاوہ کہ طالبان دنیا کو بچا لیں گے۔ یہ تو واقعی میں بم ہیں، جہاں جی چاہے پھٹ پڑتے ہيں۔
جزاکم اللہ خیرا۔۔۔
 

tashfin28

رکن
شمولیت
جون 05، 2012
پیغامات
151
ری ایکشن اسکور
20
پوائنٹ
52
پاکستانی قوم کے خلاف تحریک طالبان پاکستان کے مظالم

محترم آفريدی
السلام عليکم

پاکستان ميں جاری افراتفری، بے گناہ لوگوں کے قتل عام ،اورپاکستانی قوم کے خلاف وحشیانہ حملوں کا الزام کچھ پراسرار غیر ملکی ہاتھوں پر لگانا ايک آسان سی بات ہے۔ کيا آپ نے کبھی ديکھا ہے کہ ان نام نہاد جہادیوں کے حامیوں نے کبھی بھی پاکستان اور خطےمیں امریکی عزم کی طرف ابہام پیدا کرنے ميں اور ان بے بنیاددعوؤں کو ثابت کرنے کيلۓ کوئی ثبوت پيش کيا ہے؟ اس کا سادہ جواب 'نہيں' ہے۔ کيونکہ ٹی ٹی پی اور دوسری انتہاپسند تنظيميں مذہب کی آڑ ميں اپنے سياسی عزائم کے حصول کيلۓ اپنی پروپیگنڈہ مہم کے ذریعے پاکستانی قوم کو گمراہ کرنے کی کوشش کررہی ہيں۔ تاہم يہ انتہاپسند اس غلط فہمی کا شکار ہيں کہ معصوم پاکستانيوں کے خلاف يہ اپنے جاری مظالم کو مذہب کی آڑ اور ان غير ملکی ايجنسيوں پر يہ بے بنياد الزامات لگاکر چھپاسکتے ہیں۔ يقينا" زيادہ تر پاکستانی عوام ان انتہاپسندوں کے حقيقی چہرے اور سياسی مقاصد کے حصول کيلۓ انکے جاری مظالم کو ديکھ چکے ہيں۔

عزیز دوست ،آپ اپنی دلیل کی حمایت ميں فورم پر حکیم اللہ مسعود کے انٹرويو کو پوسٹ کرنے سے پہلے اسے غور سے پڑھنا بھول گۓ تھے: وہ اپنے انٹرويو ميں کہتا ہے، : "پاکستان میں "کفری نظام" کے خاتمے تک جہاد جاری رہے گا' افغانستان سے امریکی انخلاء سے پاکستانی طالبان پر کوئی اثر نہیں پڑے گا"۔

سب سے پہلے يہ جاننے کی ضرورت ہے کہ وہ کس قسم کے جہاد کی بات کررہاہے؟ معصوموں کو قتل کرنا، عبادت گاہوں، جنازوں اور اور کمیونٹی کے کارکنوں پر حملے کرنا کيا يہ ان کا جہاد ہے؟ جو انہوں نے پاکستانی حکومت اور عوام پر مسلط کيا ہے۔ اور دوسری بات يہ کہ ٹی ٹی پی نے پاکستانی آئين اور تمام حکومتی اداروں کو صریحا" مسترد کيا ہے۔ اپنے قول و فعل اور جاری ظالمانہ کارروائيوں سے انہوں نے اپنے حقيقی شيطانی سياسی عزائم واضح کرديۓ ہیں۔ وہ اپنے شيطانی عزائم کا تعين کرچکے ہيں اور وہ پاکستانی عوام پر اپنے تشدد آميز ،ناقابل برداشت، اور انتہا پسندی پر محيط سیاسی نظریات کو مسلط کرنے سے پيچھے نہيں ہٹينگے۔

براہ کرم ان مختصر ویڈیوز کو غور سے ديکھیۓ جس سے آپ کو ٹی ٹی پی کے حقیقی سیاہ چہرے کو سمجھنے ميں مدد حاصل ہوگی:




دوسری طرف پاکستانی عوام کيساتھ امريکی عزائم ہمارے جاری اقدامات سے واضح ہيں۔ تحریک طالبان پاکستان کے پروپیگنڈا کرنے والے عناصر کيطرف سے بے بنياد دعوے کہ امريکہ پاکستان ميں تشدد کی فضاء کو فروغ دے رہا ہے، اسطرح کے يہ دعوے ہميں ايک ترقی يافتہ، خوشحال اور مستحکم پاکستان کيلۓ عوام کيساتھ ہمارے طويل الميعاد اور غير متزلزل عزم سے نہيں روک سکتے۔


http://www.usaid.gov/pakistan

براہ کرم اپنے سیاسی مقاصد کے حصول اور پاکستانی قوم کے خلاف جاری ان ظالمانہ کارروائیوں کے لیۓ دوسروں کو مورد الزام ٹھرانے کے ٹی ٹی پی کے اس متعصب پراپیگنڈے کا شکار نا بنيں۔ مہربانی کرکے ان غيور پاکستانيوں کا ساتھ ديں جنہوں نے طالبان اور انکے عدم برداشت، انتہا پسندی، اور تنگ نظری پر محيط تشددآميزسیاسی نظریے کو مسترد کياہے تاکہ پاکستان میں ایک پرامن معاشرے کی بقا کو یقینی بنایا جاسکے۔

تاشفين ۔ ڈيجٹل آؤٹ ريچ ٹيم، امريکی وزارعت خارجہ
www.state.gov
tashfin28@gmail.com
https://twitter.com/#!/USDOSDOT_Urdu
 
Top