کنعان
فعال رکن
- شمولیت
- جون 29، 2011
- پیغامات
- 3,564
- ری ایکشن اسکور
- 4,425
- پوائنٹ
- 521
پاکستان کے لیے 700 ملین ڈالر کا قرضہ منطور
عالمی بینک کی جانب سے پاکستان کے لیے منظور کیا جانے والا قرضہ رعایتی اور سستا ہے اور پاکستان اسے 25 سال کے دوران واپس کرے گا: اسحاق ڈار
عالمی بینک نے پاکستان میں دو منصوبوں کے لیے سات سو ملین امریکی ڈالر کا قرضہ منظور کر لیا۔
عالمی بینک کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے پیر کو ہونے والے اجلاس میں اس قرضے کی منظوری دی۔
عالمی ادارے کی جانب سے جاری کیے گئے ایک بیان کے مطابق 4500 میگا واٹ کے دانسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کے لیے 600 ملین جبکہ سندھ واٹر ایری گیشن منصوبے کے لیے 100 ملین امریکی ڈالر کے قرضے کی منظوری دی گئی۔
خیال رہے کہ عالمی بینک اس سے قبل یکم مئی سنہ 2014 کو پاکستان کے لیے ایک ملین امریکی ڈالر کی منظوری دے چکا ہے۔
پاکستان کے وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ دانسو ہائیڈرو پراجیکٹ صوبہ خیبر پختنخواہ کے ضلع کوہستان میں واقع ہے جبکہ سندھ واٹر ایری گیشن منصوبے سے صوبے میں ایری گیشن کی بہتری میں مدد ملے گی۔
انھوں نے کہا کہ وزارت ِخزانہ یو ایس ایڈ کے ساتھ دایا میر بھاشا ڈیم کی تعمیر کے لیے کام کر رہی ہے اور اس سلسلے میں رواں برس ستمبر میں واشنگٹن میں سرمایہ کاردوں کی ایک کانفرنس منعقد کی جائے گی۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ عالمی بینک کی جانب سے پاکستان کے لیے منظور کیا جانے والا قرضہ رعایتی اور سستا ہے اور پاکستان اسے 25 سال کے دوران واپس کرے گا۔
وزیرِ خزانہ کے مطابق اس قرضے کے لیے کوئی سود نہیں ہے اور اس پر سالانہ دو فیصد انتظامی چارج وصول کیا جائے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ عالمی بینک کی جانب سے منظور ہونے والا قرضہ وزیرِ اعظم نواز شریف کی پالیسیوں پر عالمی ادارے کے اعتماد کا اظہار ہے۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ حکومت ملک کو توانائی کے شعبے میں خود کفیل بنانے کے لیے عوام کے ساتھ کیے گئے وعدوں کو پورا کرے گی۔
بدھ 11 جون 2014