• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

پروجیکٹر والا موبائل فون

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,585
ری ایکشن اسکور
6,764
پوائنٹ
1,207
لینووو کا پروجیکٹر والا موبائل فون

لیزر پروجیکٹر کی مدد سے فون میں موجود تصاویر اور ویڈیوز کو دیواروں پر بھی دیکھا جا سکے گا

چین کی بڑی الیکٹرونک کمپنی لینووو نے ایک ایسا موبائل فون متعارف کرایا ہے جس میں پہلے سے لگے لیزر پروجیکٹر کی مدد سے ورچول ڈسپلے اور کی بورڈ کی سہولت دستیاب ہوں گی۔

اس انٹریکٹیو ڈسپلے کی مدد سے فون کے ڈسپلے کو کسی بھی سطح پر نہ صرف دیکھا جا سکے گا بلکہ اسے استعمال بھی کیا جا سکے گا۔ اس کی مدد سے کمپیوٹر کے سائز کا کی بورڈ اور پیانو کیز بھی دیکھی جا سکیں گی۔

لیزر پروجیکٹر کی مدد سے فون میں موجود تصاویر اور ویڈیوز کو دیواروں پر بھی دیکھا جا سکے گا۔

سمارٹ کاسٹ نامی اس فون اور ایک نئی سمارٹ گھڑی کو بیجنگ میں ٹیک ورلڈ کانفرنس میں متعارف کرایا گیا۔

لینووو کا کہنا ہے کہ لیزر پروجیکٹر کو دیواروں اور دوسری ہموار سطح پر تیز رنگوں والی تصاویر کو پیش کرنے کے لیے فوکس کرنے کی ضرورت نہیں ہو گی۔

ایک وڈیو کے ذریعے سمارٹ کاسٹ فون کا ان خصوصیات کے ساتھ کام کرتے دکھایا گیا ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کیسے اس فون کا لینز گھوم کر دیوار سے ’سرفیس موڈ‘ کے ذریعے میز کے اوپر ڈسپلے کرتا ہے۔

اس فون کے پیچھے ایک سٹینڈ لگایا گیا ہے جو اسے ورچول کی بورڈ کے استعمال کے دوران سیدھا رکھتا ہے۔

ٹیک ورلڈ کانفرنس میں چین کے پیانو نواز فن کار لینگ لینگ نے اس فون کے ورچول کی بورڈ کے ذریعے پیانو پر دھن بجائی۔
ٹیک ورلڈ میں متعارف کرائی جانے والی لینووو کی سمارٹ گھڑی جسے ’میجک ویو‘ کا نام دیا گیا ہے

گیجٹ ویب سائٹ کے مدیر مائک لو کا کہنا ہے کہ انھی خصوصیات کے ساتھ متعارف کرائے گئے دوسرے موبائل فونز کے مقابلے میں اس فون پر ورچول کی بورڈ کو استعمال کرتے ہوئے بہت کم تاخیر ہوتی ہے۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ ’یہ دلچسپ ہے لیکن دوسری جانب یہ عجیب بھی ہے۔ پہلی بار استعمال کرنے والوں کے لیے اس کو استعمال کرنا مشکل ہو گا کیونکہ اتنے بڑے کی بورڈ پر صحیح طرح کام کرنا مشکل ہے۔ اس فون کا مظاہرہ کم روشنی والے کمرے میں کیا گیا ہے۔‘

ٹیک ورلڈ میں لینووو نے ایک ’سمارٹ‘ گھڑی بھی متعارف کروائی جسے ’میجک ویو‘ کا نام دیا گیا ہے۔ اس میں دو سکرینیں لگی ہوئی ہیں۔

اس گھڑی میں لگی ہوئی دو سکرینوں میں سے ایک سکرین کو کوئی بھی دیکھ سکتا ہے اور دوسری سکرین کا کمال یہ ہے کہ اسے تبھی دیکھا جا سکتا ہے جب اسے ایک خاص زاویے میں چہرے کے قریب کیا جائے۔
http://www.bbc.com/urdu/science/2015/05/150528_lenovo_phone_virtual_keyboard_zh#share-tools
 

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,771
ری ایکشن اسکور
8,497
پوائنٹ
964
تین چار سال پہلے نوکیا کے کسی فون کی مشہوری میں بھی یہ دوخصوصیات دکھائی گئی تھیں ۔
 
Top