السلام اعلیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔
کوئی بھائی بتائیگا کہ پروفیسر عبدالرحمن طاھر بیت القرآن والے کا منھج کیا ہے؟ کیا یہ الحدیث علماء میں سے ہیں؟
جزاک اللہ خیر۔
پروفیسر عبدالرحمن طاہر حفظہ اللہ ضلع ملتان کی تحصیل شجاع آباد میں 1955 ء میں پیدا ہوئے ،ابتدائی تعلیم شجاع آباد ہی میں حاصل کی ،دینی تعلیم کے حصول کے لیے فیصل آباد کے معروف ادارے جامعہ تعلیمات اسلامیہ میں داخلہ لیا ،جو اس دور میں واحد دینی ادارہ تھا جس میں انہوں نے درس نظامی مکمل کیا اور اس دوران ہی عصری تعلیم بھی جاری رکھی صرف ایف اے تک اس کے بعد ان کا داخلہ مدینہ یونیورسٹی میں ہوگیا اور وہاں پر عرصہ چھ سال تعلیم حاصل کرنےکےبعد پاکستان میں اور پاکستان میں پنجاب یونیورسٹی میں اپنی خدمات دیں اور آجکل بھی شعبہ ائی آر سی میں خدمات دےرہے ہیں
ان کاتعلق ایک علمی خاندان سے اور یہ بچپن ہی سےاہلحدیث سلفی ہیں
اور ان کا منہج بھی سلفی ہے
یہ علماء اہلحدیث میں سےہیں