• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

پرہیز گاروں کے ساتھ جنت کا وعدہ

کلیم حیدر

ناظم خاص
شمولیت
فروری 14، 2011
پیغامات
9,747
ری ایکشن اسکور
26,381
پوائنٹ
995
پرہیز گاروں کے ساتھ جنت کا وعدہ

مَّثَلُ الْجَنَّةِ الَّتِي وُعِدَ الْمُتَّقُونَ ۖ فِيهَا أَنْهَارٌ‌ مِّن مَّاءٍ غَيْرِ‌ آسِنٍ وَأَنْهَارٌ‌ مِّن لَّبَنٍ لَّمْ يَتَغَيَّرْ‌ طَعْمُهُ وَأَنْهَارٌ‌ مِّنْ خَمْرٍ‌ لَّذَّةٍ لِّلشَّارِ‌بِينَ وَأَنْهَارٌ‌ مِّنْ عَسَلٍ مُّصَفًّى ۖ وَلَهُمْ فِيهَا مِن كُلِّ الثَّمَرَ‌اتِ وَمَغْفِرَ‌ةٌ مِّن رَّ‌بِّهِمْ ۖ كَمَنْ هُوَ خَالِدٌ فِي النَّارِ‌ وَسُقُوا مَاءً حَمِيمًا فَقَطَّعَ أَمْعَاءَهُمْ(سورۃ محمد:15)
اس جنت کی صفت جس کا پرہیزگاروں سے وعده کیا گیا ہے، یہ ہے کہ اس میں پانی کی نہریں ہیں جو بدبو کرنے ولا نہیں، اور دودھ کی نہریں ہیں جن کا مزه نہیں بدلا اور شراب کی نہریں ہیں جن میں پینے والوں کے لئے بڑی لذت ہے اور نہریں ہیں شہد کی جو بہت صاف ہیں اور ان کے لئے وہاں ہر قسم کے میوے ہیں اور ان کے رب کی طرف سے مغفرت ہے، کیا یہ مثل اس کے ہیں جو ہمیشہ آگ میں رہنے واﻻ ہے؟ اور جنہیں گرم کھولتا ہوا پانی پلایا جائے گا جو ان کی آنتوں کو ٹکڑے ٹکڑے کر دے گا

آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:
"مسلمانو!تم میری سنت اور ہدایت یافتہ خلفاء راشدین کے طریقے ہی کو اختیار کرنا اور اسے مضبوطی سے تھامے رکھنا اور دین میں اضافہ شدہ چیزوں سے اپنے کو بچا کر رکھنا اس لئے کہ دین میں نیا کام ( چاہے وہ بظاہر کیسا ہی ہو) بدعت ہے اور ہر بدعت گمراہی ہے اور نسائی کی ایک روایت میں ہے کہ ہر گمراہی جہنم تک لے جانے والی ہے " ( ابو داود کتاب السنة باب :٥حدیث : ٤٦٠٧ اور نسائی کتاب الخطبةباب :٢٢حدیث :١٥٧٦)
جنت کے اعلی درجے کے حصول کی دعا
اللهم إنا نسألك الفردوس الأعلى من الجنة
''ائے اللہ ! ہم تجھ سے جنت الفردوس الاعلی کا سوال کرتے ہیں ''
صحیحن یعنی بخاری ومسلم میں ہے کہ
''جب تم اللہ سے سوال کرو ! تو جنت الفردوس کا سوال کرو! کیونکہ وہ جنت کا اوسط ہے اورجنت کا اعلی مقام ہے اس کے اوپر رحمان کا عرش ہے جس سے جنت کی نہریں جاری ہوتی ہیں‌۔''
اللہ سے دعا ہے کہ ہمیں سب مومن بھائیوں اور بہنوں کو جنت الفردوس عطا فرمائے ۔ آمین ۔
 

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,859
ری ایکشن اسکور
41,096
پوائنٹ
1,155
اللہ سے دعا ہے کہ ہمیں سب مومن بھائیوں اور بہنوں کو جنت الفردوس عطا فرمائے ۔ آمین ۔
آمین ثمہ آمین
جب جنت الفردوس کا تذکرہ ہو تو کلیجے میں ٹھنڈ پڑ جاتی ہے اور دنیا کی نعمتیں حقیر لگنے لگتی ہیں۔جزاک اللہ خیرا
 

محمد زاہد بن فیض

سینئر رکن
شمولیت
جون 01، 2011
پیغامات
1,957
ری ایکشن اسکور
5,787
پوائنٹ
354
آمین ۔ثم آمین ۔جزاک اللہ خیرا کلیم بھائی ۔اللہ تعالیٰ آپ کو ہمیشہ خوش رکھے۔آمین
 
Top