• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

پنجاب ای خدمت مراکز کا قیام

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,771
ری ایکشن اسکور
8,496
پوائنٹ
964
وفاقی ، صوبائی ، ضلعی سطح پر مختلف اداروں کی سہولیات ایک ہی چھت تلے :
تعارف :
پبلک سیکٹر میں محکموں کی ایک بڑی تعداد شہریوں کو خدمات فراہم کر رہی ہے۔ ہر سیکشن خودکار طریقے سے یا دستی طریقے سے مختلف طریقہ کار کا استعمال کرتے ہوئے ایک یا ایک سے زیادہ خدمات فراہم کر رہا ہے۔ حکومت کے مختلف محکموں / ایجنسیوں کے ساتھ عوامی معاملات کی سہولت کیلئے، وزیر اعلی پنجاب نے عوامی سہولیات اور خدمت کے مراکز قائم کرنے کے لئے ہدایات / احکامات جاری کئے ہیں. شہریوں کو تمام حکومتی خدمات کی ایک چھت کے نیچے فراہم کرنے کا مقصد شہریوں کو تمام سرکاری خدمات تک بِلا روک ٹوک اور آسان رسائی فراہم کرنا ہے تاکہ شہری ایک چھت کے نیچے تمام سرکاری خدمات سے فائدہ اُٹھا سکیں۔
ای خدمت سینٹر کا مقصد 17سرکاری خدمات کو ایک چھت کے نیچے مہیا کر کے شہریوں اور سرکاری اداروں کو سہولت فراہم کرنا ہے۔ ان سرکاری خدمات میں:
  1. پیدائش کا سرٹیفکیٹ،
  2. شادی کا سرٹیفکیٹ،
  3. وفات کا سرٹیفیکیٹ،
  4. طلاق کا سرٹیفکیٹ،
  5. کریکٹرسرٹیفکیٹ کا اجراء
  6. گاڑیوں کی رجسٹریشن،
  7. ٹوکن ٹیکس جمع کرنا،
  8. گاڑی کی ملکیت کی منتقلی،
  9. اراضی کی فرد،
  10. ابتدائی ڈرائیونگ لائسنس کا اجرا،
  11. ٹریفک جرمانہ کی وصولی،
  12. ڈومیسا ئل سرٹیفکیٹ،
  13. کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ کا اجرا،
  14. نادرا ای سہولت،
  15. روٹ پرمٹ
وغیرہ شامل ہیں۔
پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ، حکومت پنجاب کی طرف سے مقرر کردہ ایک خودمختار ادارہ ہے،جوکہ پنجاب کی معیشت کے لئے جدید بنیاد فراہم کرتا ہے. پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ نے نہ صرف شفاف طریقوں سے سرکاری انتظامی اور تکنیکی معاملات میں جدت پیدا کی ہے بلکہ بہت سی دیگر خدمات کے ذریعے شہریوں کو کمپیوٹر کے ذریعے تعلیم فراہم کرنے کی صلاحیت میں اضافہ کر کے جدت پیدا کی گئی ہے۔ پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجیبورڈ کا مقصد مؤثر طریقے سے پنجاب حکومت، مقامی اور بین الاقوامی کاروباری اداروں کے لئے آئی ٹی خدمات اور بنیادی سہولیات فراہم کرنے پر کاربند رہنا ہے.
صوبے میں ٹیکنالوجی کے بانی کے طور پر، پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ سرکاری ای میل کے انتظام کے ساتھ ساتھ میزبانی کے لئے ایک ڈیٹا سینٹر یعنی پنجاب کے آئی ٹی کے بنیادی ڈھانچے اور نظام کو برقرار رکھنے میں نمایاں کردار ادا کرتا ہے. پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ مثبت انداز میں صحت، تعلیم اور صوبے کے امن وامان کے شعبوں پر اثرانداز ہونے والے انتظامی امور اور مسائل کے لئے حل فراہم کرتی ہے. پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈکے کردار کو نہ صرف قومی بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی سراحا گیا ہے۔ جیسا کہ حال ہی میں فلپائن میں منعقدہ ’ورلڈ بنک کی ڈے لائٹ ڈائیلاگ 2014 ‘ کے موقع پر پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے شفاف موبائل انتظامیہ کی اصلاحات کو سراحا اور اسے عالمی سطح پر تسلیم کیا گیا ہے ۔ مزید برآں، پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ پاکستان بھر میں سرکاری اور نجی شعبے اور طالب علموں کی استعداد کار بڑھانے کے ساتھ ساتھ ملک میں کاروباری صلاحیتوں کو فروغ دے رہا ہے.
پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کو جن اغراض و مقاصد کیلئے تشکیل دیا گیا تھا وہ ان پر بااحسن طریقے سے پورا اتر رہی ہے. ان میں سے ایک قابل ذکر کام ای خدمت سنڑ کا قیام ہے۔

upload_2015-9-18_0-17-38.png


ای خدمت سینٹر کے اجراء کے اہداف و مقاصد :
  • خدمات کی رسائی پر فاصلے کو کم سے کم کرنا.
  • غیر خدمات گروپوں تک رسائی.
  • شفافیت، کارکردگی اور احتساب متعارف کروانا.
  • لین دین کے طریقہ کار کو آسان بنانا.
  • شہریوں کے اخراجات کو کم سے کم کرنا.
  • حکومتی اخراجات کو کم سے کم کرنا.
  • حکومت کی آمدنی میں اضافہ.
  • سرکاری اطمینان کے انڈیکس میں اضافہ کرنا.
  • شہریوں اور حکومت کے لئے لین دین کے وقت کو بہتر بنانا.
  • جدید بہترین طریقوں کو اپنانا ۔
    ویب سائٹ لنک :
    اردو
    انگریزی

(سائٹ انگریزی سے اردو منتقل کرنے کی کوشش کی گئی ہے جس میں کافی چیزیں قابل اصلاح ہیں ، خیر ابتدائی طور پر یہ بھی بڑی خوش آئند بات ہے ۔ غالبا پہلی دفعہ کسی حکومتی ویب سائٹ کو اردو زبان میں دیکھ رہا ہوں ۔)
 

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,771
ری ایکشن اسکور
8,496
پوائنٹ
964
انگریزی جوڑے میں :
upload_2015-9-18_0-43-31.png
 

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,771
ری ایکشن اسکور
8,496
پوائنٹ
964
محترم @کنعان صاحب آپ یہاں کیا اضافہ کرنا چاہیں گے ، عوام ان سہولیات سے کوئی فائدہ اٹھا سکیں گے ؟
 

کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,425
پوائنٹ
521
السلام علیکم

یہ سروس بہت اچھی ھے اگر اس پر بہتر طریقہ سے کام ہو کیونکہ نئی سروس پر کچھ دن ہی کام درست طریقہ سے ہوتا ھے پھر کچھ دیر بعد سسٹم ڈاؤن۔

اس طریقہ کار کو پبلک کے لئے بھی آنلائن کر دیں تو بہتر ہو گا تاکہ وہ اپنے گھر بیٹھ کر اپنے کمپیوٹر سے ایسے کام کر سکیں۔

ہمارے یہاں گھر بیٹھ کر آنلائن ہونے سے اسی وقت جواب بھی آ جاتا ھے۔ اس میں پاسپورٹ آنلائن نہیں اس کے لئے درخواست پوسٹ آفس سے ملتی ھے اور فارم فل کرنے کے بعد دو اٹیسٹیشن کی ضرورت ھے پھر فارم کو پوسٹ کے ذریعے ارسال کرنا ہوتا ھے۔

ڈرائیونگ لائسنس پر کچھ عرصہ ہوا آنلائن سروس مہیا کرنے پر، لیکن اس پر حکومت کی جانب سے ایک گیٹ وے آئی ڈی بنانی پڑتی ھے، اور دوسرا این آئی نمبر اس کے بغیر کچھ بھی ممکن نہیں، اور وہ آئی ڈی حکومت کی تمام سائٹس پر کام کرتی ھے۔

یہاں کسی بھی کام کے لئے یا تو آن لائن یا فون پر سہولت مہیا ہوتی ھے کسی کو کہیں جانے کی ضرورت نہیں، پاکستان میں بھی اگر تو یہ سسٹم بعد میں بھی ایسا چلتا رہے تو آہستہ آہستہ ترقی بڑھنی شروع ہو جائے گی۔

والسلام
 

speaktruth753

مبتدی
شمولیت
اپریل 02، 2017
پیغامات
45
ری ایکشن اسکور
5
پوائنٹ
13
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
محترم کنعان بھائی
آپ نے اوپر لکھا کہ ڈرائیونگ لائسنس بنانے کیلئے ایک گیٹ وے آئ ڈی بنانا پڑتا ہے اسکے ذریعے آپ آن لائن اپلائی کرسکتے ہیں۔
تو محترم بھائی یہ کیسے ممکن ہے؟
میں بیرون ملک مقیم ہوں اور اس دفعہ ایک ماہ یا اس سے کم عرصہ کیلئے وطن عزیز پاکستان جاناچاہتاہوں اور اپنا ڈرائیونگ لائسنس بنوانا چاہتاہوں
مگراس مقصد کیلئے پہلے لرننگ لائسنس بنوانا پڑتاہے
اور لرننگ لائسنس کے حصول کیلئے درخواست گزار کا بذات خود مقررہ دفتر تشریف لے جانا پڑتاہے
اس کے بعد اسکو لرننگ لائسنس جاری کیا جاتاہے
اور اس پر مزید ستم یہ کہ آپ کو لرننگ لائسنس حاصل کرنے کے بعد مزید 42دن انتظار کرنا ہوتاہے اس کے بعد آپ
اگلے مرحلے یعنی فائنل لائسنس کیلئے درخواست اور دیگر کاغذات جمع کرواسکتے ہیں۔
میرے واسطے مشکل یہ ہے کہ میری چھٹی شائید ایک ماہ سے بھی کم ہوتو میں کیسے یہ مشکل حل کروں؟
میں اس کوشش میں ہوں کہ اب میرا کسی طرح لرننگ لائسنس بن جائے اور جب میں چھٹی پر وطن عزیز جائوں
تو وہ مُہلت 42دن پوری ہوچکی ہواور میں فائنل کیلئے کاغذات اور ٹرائی دے سکوں۔
کوئی ساتھی اگراس سلسلہ میں تعاون کرسکتاہوتو لازمی بتائے۔
مقررہ سنٹر جائے بغیر لرننگ ڈرائیونگ لائسنس کا حصول کیسے ممکن ہے؟
امید ہے کہ آپ دل کھول کر اپنی قیمی معلومات کے خزانے سے مدد فرماویں گے۔انشاء اللہ
 

کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,425
پوائنٹ
521
السلام علیکم

محترم! سمائل کے ساتھ، پہلی لائن میں جو لکھا وہ پاکستان سے متعلق تھا اس کے بعد جو بھی لکھا وہ برطانیہ سے متعلق تھا، خیر پاکستان سے ڈرائیونگ لائسنس پر طریقہ کار بھی بتا دیتا ہوں اس سے ہٹ کے بیرون ممالک والوں کے لئے دوسرا کوئی طریقہ کارآمد نہیں کیونکہ وقت بہت کم ہوتا ہے، میں کچھ مہینے پہلے پاکستان سے بھی اپنا لائسنس بنوا کے آیا ہوں۔

آپ نے درست فرمایا، پاکستان میں پہلے لرنر ڈرائیونگ لائسنس بنتا ہے جی کی مدت 6 ماہ ہوتی ہے اور 6 ہفتوں کے بعد آپ پرمننٹ لائسنس بنوا سکتے ہیں اس سے کم مدت میں اگر کوئی بنوانے کا کہے تو پھر وہ ریکارڈ میں درج نہیں ہو گا بلکہ فیک کاپی ہو گی۔

میں جب بھی کبھی پاکستان جاتا تھا تو یہاں سے انٹرنیشنل لائسنس، بھی بنوا کے ساتھ لے جاتا تھا، اور پاکستان پہنچتے دوسرے دن لرنر لائسنس بنوا لیا کرتا تھا، تاکہ پریشانی سے بچا جا سکے کیونکہ ٹریفک قوانین بہت سخت ہو چکے ہوئے ہیں۔ پھر ایک مرتبہ خیال آیا کہ پرمننٹ بھی بنوا لوں جس پر یہاں کے لائسنس سے تبدیل ہو جاتا ہے جس پر آئی جی نے بھی کسی پروگرام میں بتایا تھا مگر جس دن وہاں گیا تو ایک طویل ڈسکس اور پھر وہ دن بھی نہ نکلا جس سے اگلے ہفتہ آنے کا وقت نہیں تھا اس لئے رہ گیا موقع ملا تو اس پر بھی تفصیل کبھی پیش کریں گے، اس مرتبہ گیا تو ایک دن پرمننٹ لائسنس موٹر سائیکل اور کار بنوا ہی لیا۔ اب آپ بتائیں کہ کونسے شہر سے آپکا تعلق ہے اور مزید کچھ سوالات بھی ہوں تو وہ بھی پیش کر سکتے ہیں طریقہ جو میں نے دیکھا اسی کے مطابق آپ کو آگاہ کر دوں گا اگلے مراسلہ میں۔

باقی یہ خیال رکھیں کہ بغیر سینٹر جائے لائسنس کا کوئی حصول نہیں، وہاں آپ کو جانا ہی پڑے گا کیونکہ کمپیوٹر سسٹم ہے۔

والسلام
 

speaktruth753

مبتدی
شمولیت
اپریل 02، 2017
پیغامات
45
ری ایکشن اسکور
5
پوائنٹ
13
میں اوکاڑہ کے قرب وجوار سے ہوں۔وقت کم ہوگا تب یا تو لرنر بن پائے گا یا ۔۔۔۔۔۔؟

Sent from my SM-J500F using Tapatalk
 

speaktruth753

مبتدی
شمولیت
اپریل 02، 2017
پیغامات
45
ری ایکشن اسکور
5
پوائنٹ
13
اب لرنر بن جائے کسی طرح تاکہ عید کے بعد جب جائوں تو پرمٹ بنوالوں۔کوئ شارٹ کٹ طریقہ نکالو یار

Sent from my SM-J500F using Tapatalk
 

speaktruth753

مبتدی
شمولیت
اپریل 02، 2017
پیغامات
45
ری ایکشن اسکور
5
پوائنٹ
13
ای خدمت تو پھر محض ایک دھوکہ ہوا نا جس سے عام آدمی فائدہ حاصل نہ کرسکے

Sent from my SM-J500F using Tapatalk
 

ابن داود

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
نومبر 08، 2011
پیغامات
3,416
ری ایکشن اسکور
2,733
پوائنٹ
556
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
نہیں بھائی! ای خدمت سے مراد یہ نہیں کہ انٹرنیٹ پر بغیر تصدیق اوربغیر دستخط وغیرہ کے کوئی اجازت نامہ مثلاً ڈرائیونگ لائسنس وغیرہ انٹرنیٹ کے ذریعے ہی ارسال کردیا جائے!
بلکہ متعلقہ معلومات اورفارم کے لئے دفتر حاضر ہونے کی تلکیف نہ ہو، اور وہ انٹرنیٹ کے ذریعے ہی حاصل ہو سکے!
 
Last edited:
Top