کنعان
فعال رکن
- شمولیت
- جون 29، 2011
- پیغامات
- 3,564
- ری ایکشن اسکور
- 4,425
- پوائنٹ
- 521
السلام علیکم
والسلام
محترم لرنر لائسنس کے لئے خود ہی جانا پڑے گا وہاں کمپیوٹر میں آپکا مکمل ڈیٹا تیار ہو گا اور ایک رجسٹر پر بھی اس کا مکمل اندراج ہو گا، تصویر کمپیوٹر سے ہی لی جائے گی اور رجسٹر میں آپ کے دستخط اور انگوٹھا بھی لگانا پڑے گا۔ یہ کام اب وہاں کوئی باہر سے نہیں کر سکتا، کسی فورم پر ایک وکیل ممبر اور اس سے والد صاحب بھی بیرسٹر تھے میں نے اپنے لئے ان سے بات کی تھی تو انہوں نے کہا کہ ناممکن ہے، پھر جب میں خود گیا تو وہاں باہر بیٹھے ایجنٹ سے کسی کے حوالہ سے بات کی تو جواب ناممکن ملا، آپ اوکاڑہ سے ہیں گھر کے کسی فرد کو یا کوئی دوست سے رابطہ کریں کہ وہ لائسنسنگ ڈپارٹمنٹ کے باہر بیٹھے کسی ایجنٹ سے معلومات حاصل کرے اس کا یہی حل ہے، ورنہ ایسا ہے کہ اس مرتبہ جائیں تو لرنر بنوا لیں اگلی مرتبہ پرمننٹ بنوا لینا۔ اگر اس لائسنس کو کسی دوسرے ملک میں استعمال کرنا ہے تو یہ بھی بتا دیں کہ کونسے ملک میں استعمال میں لانا ہے۔میں اوکاڑہ کے قرب وجوار سے ہوں۔وقت کم ہوگا تب یا تو لرنر بن پائے گا یا ۔۔۔۔۔۔؟
والسلام