- شمولیت
- اگست 28، 2019
- پیغامات
- 57
- ری ایکشن اسکور
- 11
- پوائنٹ
- 56
پورے سال میں نفلی روزے کب کب رکھنا مشروع ومسنون ہے
ابومعاویہ شارب بن شاکر السلفی
محترم قارئین!!
کیا آپ جانتے ہیں کہ پورے سال میں ہر مہینے کے اندرنفلی روزے کتنے ہیں؟توآئیے اس مختصر تحریرمیں اس بات کو جانتے ہیں کہ نفلی روزے کن کن دنوں میں مسنون ومشروع ہے!!
1۔ہر ماہ کے اندر انسان صوم داؤدی(ایک دن روزہ ایک دن افطار) کے حساب سےجتنا چاہے اتنا نفلی روزہ رکھ سکتاہے،یہ سب سے زیادہ افضل روزہ ہے۔(بخاری:1976،مسلم:1159)
2۔آپﷺ ہرماہ کے اندر پہلے سوموار اور پہلی دو جمعراتوں یعنی کل تین روزے رکھا کرتے تھے۔(صحیح ابوداؤد للألبانیؒ:2129)
3۔ ہر ماہ میں تین روزے جنہیں ایام بیض کہا جاتاہے یعنی قمری حساب سے 13/14/15 تاریخ کو روزہ رکھنا جس کا ثواب یہ ہے کہ اگر کوئی اس طرح سے روزہ رکھے گا تو وہ ہمیشہ روزہ رکھنے کے جیسا ہے۔(صحیح ابوداؤد للألبانیؒ:2139)
4۔محرم کے مہینے میں کثرت کے ساتھ روزہ رکھنے کا اہتمام کرنا چاہئے جیسا کہ آپﷺ نے فرمایا کہ رمضان کے بعد سب سے زیادہ نفلی روزہ رکھنا محرم کے مہینے میں اللہ کو پسند ہے۔(مسلم:1163،ابوداؤد:2429)
5۔عاشورہ کا روزہ: محرم کے مہینے میں بالخصوص 9 اور 10 محرم کا روزہ رکھنا،جس میں ایک سال کے گناہوں کا کفارہ ہے۔(بخاری:1592،مسلم:1125،1162)
6۔عشرۂ ذی الحجہ کے 9 دن روزہ رکھنا:آپﷺ روزہ رکھا کرتے تھے۔(صحیح ابوداؤد للألبانیؒ:2129)
7۔ عرفہ کا روزہ:دوسال کے گناہوں کا کفارہ:(مسلم:1162)
8۔ آپﷺ کثرت کے ساتھ شعبان کے مہینے میں روزہ رکھتے تھے۔(بخاری:1969،مسلم:1156،صحیح النسائی للألبانیؒ:2221)جس کو عادت نہ ہو وہ نصف شعبان کے بعد نفلی روزے نہ رکھے۔(صحیح ابوداؤد للألبانی:2049)
9۔ سومواراور جمعرات کا روزہ رکھنا: آپ زیادہ تران دونوں دن کے روزے رکھا کرتے تھے۔(صحیح ابن ماجہ للألبانی:1414،ابوداؤد:2436)
10۔ہفتہ اور اتوار کا ملا کرروزہ رکھنا:آپﷺ ان دونوں دنوں کو ملا کر اکثر روزہ رکھا کرتے تھے۔(ابن خزیمہ:2167،سندہ صحیح)
11۔شوال کے چھ روزے:فرض روزے رکھنے کے بعد جس نے شوال کے مہینے میں چھ روزے رکھے تو یہ عمل اجروثواب میں پورے سال روزہ رکھنے کے برابر ہے۔(مسلم:1164)
طالب دعا