• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

پوپ فرانسس کا اعتراف، عبادت کے دوران سو جاتا ہوں

عبدالعزيز

مبتدی
شمولیت
اکتوبر 24، 2017
پیغامات
169
ری ایکشن اسکور
78
پوائنٹ
29
پوپ فرانسس کا اعتراف، عبادت کے دوران سو جاتا ہوں
  • bb/urdu
مسیحوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس نے اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ عبادت کرتے ہوئے کبھی کبھی ان پر غنودگی طاری ہو جاتی ہے۔

کیتھولک فرقے کے ایک مذہبی ٹی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے انھوں نے کہا کہ 'عبادت کرتے ہوئے کبھی کبھی وہ سو جاتے ہیں۔'



اسی سالہ مذہبی پیشوا نے سینٹ تھریسا کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ وہ بھی عبادت کے دوران سو جایا کرتی تھیں۔

ان کا کہنا تھا کہ عبادت کے دوران سو جانا اصل میں خدا کو محبوب ہے کیونکہ مسیحوں کو کہا جاتا ہے کہ عبادت کے دوران انھیں ایسا محسوس ہونا چاہیے جیسے وہ اپنے والد کی باہوں میں آرام کر رہے ہوں۔

اطلاعات کے مطابق اسی سالہ پوپ فرانسس ہر روز رات کو نو بجے سونے چلے جاتے ہیں اور سورج طلوع ہونے سے قبل چار بجے بیدار ہوتے ہیں۔

پوپ فرانسس جن کا تعلق ارجنٹینا سے ہے وہ سنہ دو ہزار تیرہ سے رومن کیتھولک چرچ کے سربراہ ہیں اور عوامی تقریبات اور بین الاقوامی دوروں کی وجہ سے وہ بہت مصروف رہتے ہیں۔

وہ اپنی معتدل اصلاحات اور مذہبی معاملات میں کھلے پن کی وجہ سے مقبول ہیں اور خاص طور پر ان کا سادہ لب و لہجہ بھی ان کی شہرت کا باعث ہے۔
 
Top