• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

پچھتائو

ساجد تاج

فعال رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
7,174
ری ایکشن اسکور
4,517
پوائنٹ
604
پچھتائو



آخر وہ پچھتائیں گے شکر خدا کا چھوڑیں گے جو
اُن پہ رحمت کیسے ہو گی در خُدا کا چھوڑیں گے جو

انسان تو کرتا ہے کوشش باقی تو سب کچھ رَب کرتا ہے
اُن کو منزل مل جائے گی کشتی رَب پر چھوڑیں گے جو

وقت ایسا بھی آتا ہے انساں‌بے بس ہو جاتا ہے
اُن کی مشکل ٹل جاتی ہے ہاتھ خُدا کو جوڑیں گے جو

جب انسان کو خؤشحالی ہو پھر اپنی مرضی کرتا ہے
پسند رَب کو وہ آتے ہیں ‌خود پسندی چھوڑیں گے جو

وہ خود کو دھوکہ دیتے ہیں ‌جو اپنی مرضی کرتے ہیں
اُن کی کیسے بخشش ہو گی دل؟ لوگوں کا توڑیں گے جو

انسان پہ یہ لازم ہے کہ شُکر خدا کا کرتا رہے
اُن کا فرازی مل جائے گی گناہوں سے منہ موڑیں گے جو

دنیا تو سب فانی ہے کچھ اگلے جہاں کافکر کرو
اُن کے حق میں ‌اچھا ہو گا رَب سے رشتہ جوڑیں گے جو

کتاب : حیاتِ بشر
شاعر اورنگ زیب فرازی
 
Top