• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

پڑوسی ملک میں تخریبی ہیڈکوارٹرز کی موجودگی کا انکشاف

ابوحتف

مبتدی
شمولیت
اپریل 04، 2012
پیغامات
87
ری ایکشن اسکور
318
پوائنٹ
0
ایران کی وزارت سراغرسانی نے اسرائیل سے وابستہ دہشت گردی اور تخریب کاری کے ایک نیٹ ورک کو توڑنے اور اس سے وابستہ مشتبہ افراد کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے اور کہا ہے کہ اس نیٹ ورک کے ایک پڑوسی ملک میں کسی نامعلوم مقام پر ہیڈکوارٹرز قائم ہیں۔

وزارت سراغرسانی کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ''صہیونی رجیم کے دہشت گردی اور تخریب کاری کے ایک بڑے نیٹ ورک کو پکڑ لیا ہے اور اس سے وابستہ بعض ایجنٹوں کو شناخت کر لیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ دہشت گردوں اور ان کے ساتھ تعاون کرنے والے شرپسندوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے''۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ''دہشت گردی کے نیٹ ورک کو اس وقت گرفتار کیا گیا ہے جب وہ دہشت گردی کی کارروائی کی تیاری کر رہے تھے''۔

وزارت نے اپنے بیان میں کسی وضاحت کے بغیر کہا ہے کہ '' ایران کے وسطی اور سرحدی صوبوں میں بھاری بم ، مشین گنیں، پستول، سائلنسر، ملٹری کمیونیکشن گئیر اور دہشت گردی میں استعمال ہوسکنے والے آلات کارروائی کے دوران پکڑے گئے ہیں''۔

بیان کے مطابق ''ایران میں تخریب کاری کی کارروائیوں کے لیے علاقائی ہیڈکوارٹرز کی ایک ملک میں نشاندہی ہوئی ہے''۔تاہم بیان میں اس ملک کانام نہیں بتایا گیا۔

ایران کی نیم سرکاری خبر رساں ایجنسی فارس نے بھی یہ اطلاع دی ہے کہ ان مشتبہ افراد کو اس وقت گرفتار کیا گیا ہے جب وہ دہشت گردی کی کارروائیوں کی تیاری کر رہے تھے اور ان سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی پکڑا گیا ہے۔ تاہم فارس نے وزارت کے حوالے سے کہا ہے کہ اس نیٹ ورک سے متعلق مزید معلومات بعد میں جاری کی جائیں گی۔

واضح رہے کہ ایران ماضی میں اسرائیل پر اپنے جوہری سائنسدانوں کے قتل کے الزامات عاید کر چکا ہے۔ ایران نے جنوری میں ایک جوہری سائنسدان کی بم دھماکے میں ہلاکت کا اسرائیل پر الزام عاید کیا تھا۔اس سائنسدان کو تہران میں ان کی رہائش گاہ کے باہر موٹر سائیکل کے بم دھماکے میں ہلاک کر دیا گیا تھا۔
تہران ۔ العربیہ ڈاٹ نیٹ، ایجنسیاں
 
اعتصام

مشہور رکن
شمولیت
فروری 09، 2012
پیغامات
483
ری ایکشن اسکور
725
پوائنٹ
130
ایران کی وزارت سراغرسانی نے اسرائیل سے وابستہ دہشت گردی اور تخریب کاری کے ایک نیٹ ورک کو توڑنے اور اس سے وابستہ مشتبہ افراد کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے اور کہا ہے کہ اس نیٹ ورک کے ایک پڑوسی ملک میں کسی نامعلوم مقام پر ہیڈکوارٹرز قائم ہیں۔

وزارت سراغرسانی کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ''صہیونی رجیم کے دہشت گردی اور تخریب کاری کے ایک بڑے نیٹ ورک کو پکڑ لیا ہے اور اس سے وابستہ بعض ایجنٹوں کو شناخت کر لیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ دہشت گردوں اور ان کے ساتھ تعاون کرنے والے شرپسندوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے''۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ''دہشت گردی کے نیٹ ورک کو اس وقت گرفتار کیا گیا ہے جب وہ دہشت گردی کی کارروائی کی تیاری کر رہے تھے''۔

وزارت نے اپنے بیان میں کسی وضاحت کے بغیر کہا ہے کہ '' ایران کے وسطی اور سرحدی صوبوں میں بھاری بم ، مشین گنیں، پستول، سائلنسر، ملٹری کمیونیکشن گئیر اور دہشت گردی میں استعمال ہوسکنے والے آلات کارروائی کے دوران پکڑے گئے ہیں''۔

بیان کے مطابق ''ایران میں تخریب کاری کی کارروائیوں کے لیے علاقائی ہیڈکوارٹرز کی ایک ملک میں نشاندہی ہوئی ہے''۔تاہم بیان میں اس ملک کانام نہیں بتایا گیا۔

ایران کی نیم سرکاری خبر رساں ایجنسی فارس نے بھی یہ اطلاع دی ہے کہ ان مشتبہ افراد کو اس وقت گرفتار کیا گیا ہے جب وہ دہشت گردی کی کارروائیوں کی تیاری کر رہے تھے اور ان سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی پکڑا گیا ہے۔ تاہم فارس نے وزارت کے حوالے سے کہا ہے کہ اس نیٹ ورک سے متعلق مزید معلومات بعد میں جاری کی جائیں گی۔

واضح رہے کہ ایران ماضی میں اسرائیل پر اپنے جوہری سائنسدانوں کے قتل کے الزامات عاید کر چکا ہے۔ ایران نے جنوری میں ایک جوہری سائنسدان کی بم دھماکے میں شہادت کا اسرائیل پر الزام عاید کیا تھا۔اس سائنسدان کو تہران میں ان کی رہائش گاہ کے باہر موٹر سائیکل کے بم دھماکے میں شہید کر دیا گیا تھا۔
تہران ۔ العربیہ ڈاٹ نیٹ، ایجنسیاں

اسرائیل نے تو ابھی میزائیل شھاب، میزائیل قدر اور میزائیل عاشورا کا مزہ نہیں چکھا ہے!!!!! پہلے ہی نابود ہونا شروع ہوگیا ہے۔۔۔۔ اسلام غالب ہوکر رہے گا۔۔۔ اللہ پاک کا کلام جھوٹا نہیں ہوسکتا۔۔۔

جزاک اللہ خیرا۔۔۔۔
 
Top