• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

پیرعبدالقادرجیلانی کی حالات زندگی

شمولیت
ستمبر 06، 2014
پیغامات
94
ری ایکشن اسکور
32
پوائنٹ
74
پیرعبدالقادرجیلانی کی حالات زندگی پراگرکتاب ھویامضمون ھواور ان کی لکھی ھوئی کتابین انٹرنیٹ پرھون تو اس کے بارے اطلاع یا لنک دین گے توآپ کی عنایت ھوگی
 

اسحاق سلفی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اگست 25، 2014
پیغامات
6,372
ری ایکشن اسکور
2,567
پوائنٹ
791
عربی میں :
الشيخ عبدالقادر الجيلاني وآراؤه الاعتقادية والصوفية
تاليف الشيخ: الدكتور سعيد بن مسفر القحطاني
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اور اردو میں
شیخ عبدالقادر جیلانی اور موجودہ مسلمان

مصنف
حافظ مبشر حسین لاہوری

ناشر
مبشر اکیڈمی،لاہور

http://kitabosunnat.com/kutub-library/شیخ-عبدالقادر-جیلانی-اور-موجودہ-مسلمان.html
یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ
2625.00 (PKR)

شیخ عبدالقادر جیلانی رحمۃ الل علیہ کے نام سے کون واقف نہیں۔ علمی مرتبہ، تقویٰ و للّٰہیت اور تزکیہ نفس کے حوالے سے شیخ کی بے مثال خدمات چہار دانگ عالم میں عقیدت و احترام کے ساتھ تسلیم کی جاتی ہیں۔ مگر شیخ کے بعض عقیدت مندوں نے فرطِ عقیدت میں شیخ کی خدمات و تعلیمات کو پس پشت ڈال کر ایک ایسا متوازی دین وضع کر رکھا ہے جو نہ صرف قرآن و سنت کے صریح منافی ہے بلکہ خود شیخ کی مبنی بر حق تعلیمات کے بھی منافی ہے۔ زیر نظر کتاب میں اسی موضوع کو بالتفصیل بیان کیا گیا ہے۔ مبشر حسین لاہوری ایک علمی ذوق رکھنے والے شخص ہیں موصوف کی متعدد کتب زیور طبع سے آراستہ ہو چکی ہیں۔ اس کتاب کو حافظ صاحب نے تین ابواب میں تقسیم کیا ہے۔ پہلا باب شیخ جیلانی کے مستند سوانح حیات پر مشتمل ہے۔ دوسرے باب میں شیخ کے عقائد و نظریات اور دینی تعلیمات کے بارے میں بحث کی گئی ہے جبکہ تیسرے باب میں ان غلط عقائد کی بھرپور نشاندہی کی گئی ہے جنھیں شیخ کے بعض عقیدت مندوں نے شعوری یا غیر شعوری طور پر عوام میں پھیلا رکھا ہے۔(ع۔م)
 
Top