• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

پیر"لاثانی سرکار" اگر وہابی ہوتے ؟

شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,800
پوائنٹ
1,069

پیر"لاثانی سرکار" اگر وہابی ہوتے ؟

.....
سوال تو ہے اور بہت سنجیدہ کہ اگر یہ "سرکار " بھی وھاابی ہوتی تو دوست اب تک کیا کیا طوفان نہ اٹھا چکے ہوتے ؟ وہابی سے مراد اہل حدیث اور دیوبندی ہیں -
پیر صاحب کچھ عرصے سے جو خطابات کر رہے تھے اور جس دیدہ دلیری سے فرشتوں کے باب میں دریدہ دہنی کے مرتکب ہووے ، اسی طرح اپنے دل کے دورے بارے جس طرح کہا کہ عیسی اور موسی علیھم السلام نے آ کر ان کے ادھورے آپریشن کو مکمل کیا اور دعوی کہ نبی کریم صلی اللہ علیه وسلم نے ان کو پاکستانی تخت کی چابیاں دیں -
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہ بارے بھی ان کی یاوہ گوئی خاصی حیاء باختہ ہے -
لیکن سوال یہ ہے کہ ان کے ہم مسلک لوگ ، جو کسی پر بھی گستاخی کا فتوی جڑنے میں بہت بے باک ہیں ، ان کے معاملے میں برسوں خاموش کیونکر رہے ؟
ہمارے دوستوں کی بے باکی اس قدر بڑھی ہوئی ہے کہ اپنی تقاریر میں کھلے عام ان دونوں مسالک پر گستاخی کا فتوی جڑنے میں کوئی عار محسوس نہیں کرتے -
اس لیے یہ سوال ہے کہ کس شے نے ان کو اتنی دیر تک روکے رکھا ؟
اب جب پانی ہر حد سے گذر گیا تو آپ کو ہوش آیا - نہ اللہ کے نبی کی حرمت بچی نہ دین اسلام کی کوئی اساس ، نہ فرشتوں کا تقدس ..... افسوس ہم لوگوں کے نزدیک اپنے مسالک کی محبت اتنی زیادہ ہوتی ہے کہ غلط کو وقت پر غلط کہنا بھی مشکل ہو جاتا ہے -
اب سنا ہے کہ جناب آصف اشرف جلالی صاحب بھی کچھ روز میں ان کے بارے میں اہم اعلان کریں گے -
دوسری طرف " سرکار " نے ان تمام "الزامات " سے خود کو بری قرار دیا ہے - لیکن وہی فیصل آبادی انداز میں ... فیصل آباد کے دوست خفا نہ ہوں اس بات پر ، لیکن کیا کریں جس طرح ہمارے لاہور کے بعض "کھانے " مشھور ہو گئے ، اسی طرح آپ کا طرز تکلم بھی ضرب المثل ہوا -
"سرکار" کبھی ہمارے پاس آتے تو ہم ان کو نکلنے کا راستہ بتاتے - یہ جو ان کے اپنے قبیلے کے مولوی حضرات ان کی جان کو آ رہے ہیں ، کم از کم ان سے جان چھڑانا کیا مشکل ہوتا ؟ - ہم "سرکار" کو ان کی کہی بتائیں ان کے بہت سے بزرگوں کی کتابوں سے نکال دیتے اور جان خلاصی ہوتی -
دیکھیے کیا گزرے ہے "سرکار" پر گوہر ہونے تک
کیونکہ فی الوقت تو آپ بھاگ لیے - اور صاف مکر گئے ، گو مکرنا ایسا آسان نہیں -
ہاں سوال تو رہ گیا جناب کہ اگر "سرکار " وہابی ہوتے تو اب تک
کتنے جلوس نکل چکے ہوتے ؟
کتنے دھرنے دئیے جا چکے ہوتے ؟
فتووں کی کتنی جلدیں مرتب ہو چکی ہوتیں ؟
................
ایک وضاحت پڑھ لیجئے کہ میں کسی پر گستاخی کا فتوی لگانے میں حد درجہ احتیاط کا قائل ہوں ، اور دوست جانتے ہیں کہ میں اس الزام کے تحت ہونے والی نا انصافیوں پر بہت بار لکھ چکا -
دوسری وضاحت یہ بھی کروں گا کہ میں پاکستان میں کے حالات کے پیش نگاہ اس بات پر سختی سے عامل ہوں اور پرچارک کہ ہمیں فرقہ وارانہ نفرتوں کو ختم کرنا ہو گا اور اپنے اپنے عقیدے پر رہتے ہوے دوسروں کو برداشت کرنے کی عادت اختیار کرنی ہو گی ، اگر کبھی اختلاف کا اظہار کرنا پڑ جائے تو تھذیب کے ساتھ دلائل کے ساتھ ----

..ابوبکر قدوسی
 

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,771
ری ایکشن اسکور
8,496
پوائنٹ
964
اگر وہابی ہوتا تو یہ فضولیات نہ بکتا۔
بہر صورت پھر بھی اگر یہ وہابی ہوتا تو یقینا بریلوی اس کے اب تک تیا پانچا کرچکے ہوتے۔
ویسے چند دن پہلے اس کے کفر سے متعلق ایک فتوی دیکھا، جس پر درج تاریخ کے مطابق وہ سال پہلے جاری کیا گیاتھا۔
کسی بریلوی عالم دین نے ہی اس کی ہفوات ذکر کرکے اس کی تکفیر کی ہوئی تھی۔
بعض بریلوی یوٹیوب چینلز اور پیجز نے بھی اس کے خلاف کافی غم و غصے کا اظہار کیا ہواہے۔
 
Top