- شمولیت
- ستمبر 26، 2011
- پیغامات
- 2,767
- ری ایکشن اسکور
- 5,410
- پوائنٹ
- 562
122 ۔موسیٰ اور خضر علیہ السلام کی ملاقات
نبی ﷺ نے فرمایا:موسیٰ علیہ السلام سے دوران خطبہ پوچھا گیا کہ اس وقت سب سے بڑا عالم کون ہے؟ موسی علیہ السلام نے فرمایا :میں بڑا عالم ہوں ۔اللہ تعالی کو یہ بات پسند نہ آئی لہٰذا اللہ تعالی نے وحی کی کہ جہاں دو دریا ملتے ہیں وہاں میرا ایک بندہ ہے جس کے پاس آپ سے زیادہ علم ہے۔موسیٰ علیہ السلام اُس جگہ جا پہنچے۔اور کہا کہ میں موسیٰ ہوں۔ خضر علیہ السلام نے پوچھا :کیا بنی اسرائیل کے موسیٰ؟ انہوں نے کہا: ہاں، پھر کہنے لگے میں آپ سے وہ علم کی باتیں سیکھنے آیا ہوں جو اللہ نے آپ کو سکھائی ہیں؟ خضر علیہ السلام نے کہا : آپ صبر نہیں کر سکیں گے، حقیقت یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ نے ایک علم مجھے دیا ہے جو آپ کے پاس نہیں اور ایک علم آپ کو دیا ہے جو میرے پاس نہیں ہے۔(کتاب العلم، بخاری)
123 ۔جہاد فی سبیل اللہ، دین کی سربلندی کے لئے ہے

للہ کے دین کی سر بلندی کے لیے لڑنا جہاد فی سبیل اللہ ہے۔(کتاب العلم، بخاری
)
124 ۔مناسک حج میں تقدیم و تاخیر
رسول اللہ ﷺ سے سوال و جواب.... سوال:میں نے حج میں جمرات کو کنکریاں مارنے(رمی)سے پہلے ہی قربانی کرلی ؟ جواب: اب رمی کر لو، کوئی حرج نہیں.... سوال: میں نے قربانی کرنے سے پہلے سر منڈوا لیا؟ جواب: اب قربانی کرلو، کوئی حرج نہیں....سوال: کئی مناسک حج میں تقدیم وتاخیر کے بارے میں پوچھا گیا۔ جواب ملا: اب کر لو کوئی حرج نہیں۔(کتاب العلم، بخاری)
125 ۔روح اللہ کا حکم ہے
چند یہودیوں نے پوچھا: اے ابو القاسم! روح کیا چیز ہے؟ اُسی وقت سورة بنی اسرائیل کی یہ آیات نازل ہوئیں.... اے پیغمبر یہ لوگ آپ سے روح کے بارے میں پوچھتے ہیں آپ ان سے کہہ دیں کہ روح میرے رب کا حکم ہے، اورتمہیں تھوڑا علم دیا گیا ہے۔ (کتاب العلم، بخاری)
126 ۔127۔کعبہ میں دو دروازے کی نبی ﷺ کی خواہش
اے عائشہ اگر تیری یہ قوم نئی نئی مسلمان نہ ہوتی تو میں کعبہ کو از سرِ نو تعمیر کرتا اور اس کے دو دروازے بناتا ۔ایک نکلنے کے لیے اور ایک داخل ہونے کے لیے۔ پھر ابن زبیر رضی اللہ عنہما نے اپنے دورِ حکومت میں ایسا ہی کیا تھا۔(کتاب العلم، بخاری)
128 ۔ سچے دل کے ساتھ لا الہ الاللہ محمد الرسول اللہ کی گواہی دینا
جو شخص سچے دل کے ساتھ اس بات کی گواہی دے کہ اللہ کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں اور محمدﷺ اللہ کے رسول ہیں تو اللہ تعالیٰ نے اس پر آگ کو حرام قرار دے دیا۔(کتاب العلم، بخاری)
129 ۔ شرک نہ کرنے والا جنت میں داخل ہوگا
جو شخص اللہ سے اس حال میں ملے کہ اس کے ساتھ شرک نہ کرتا ہو تو وہ جنت میں داخل ہو گا۔(کتاب العلم، بخاری)
130 ۔احتلام ہوجائے تو غسل فرض ہے
ام سلیم رضی اللہ عنہا (انس رضی اللہ عنہ کی ماں) کا سوال:اگر عورت کو احتلام ہو جائے تو کیا اس پر بھی غسل فرض ہے؟ جواب: ہاں اگر وہ پانی دیکھ لے تو( یعنی بیدار ہوتے وقت کپڑوں پر اثرات دیکھے)....سوال :اے اللہ کے رسولﷺ! کیا عورت کو بھی احتلام ہوتا ہے؟جواب: ہاں، تیرے ہاتھ خاک آلود ہوں پھر بچے کی شکل ماں پر کیوں جاتی ہے۔(کتاب العلم، بخاری)
131 ۔کھجور کے درخت کی مثال مسلمان جیسی ہے
درختوں میں ایک درخت ایسا ہے جس کے پتے نہیں جھڑتے ۔اس کی مثال مسلمان جیسی ہے ۔وہ درخت کھجور کا درخت ہے۔(کتاب العلم، بخاری)
132 ۔مذی نکلنے سے وضو واجب ہے
حضرت علی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہمجھے بہت زیادہ مذی(جریان) کی شکایت تھی تو میں نے نبیﷺ سے اس کے بارے میں دریافت کروایا تو جواب آیا:اس کے نکلنے سے وضو کرنا چاہیے۔(کتاب العلم، بخاری)
133 ۔ احرام کے لئے مختلف میقات ہیں
سوال: ہم حج کے لیے احرام کہاں سے باندھیں؟ آپﷺ کا جواب: مدینہ والے ذوالحلیفہ سے ، شام والے جحفہ سے اور نجد والے قرن منازل سے اور یمن والے یلملم سے احرام باندھیں۔(کتاب العلم، بخاری)
134 ۔ احرام باندھنے والا کیا پہنے؟
سوال: محرم (احرام باندھنے والا) کیا پہن سکتا ہے؟ نبی ﷺ کا جواب : وہ قمیص ، عمامہ،پائیجامہ، ٹوپی اور ایسا کپڑا نہ پہنے جس پر ورس یا زعفران لگی ہو، اور اگر جوتیاں نہ ملیں تو ایسے موزے پہنے جنہیں ٹخنوں تک کاٹ لے۔(کتاب العلم، بخاری)