• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

ڀجنگ بندی کے باوجود غزہ پر صہیونی حملے جاری

اعتصام

مشہور رکن
شمولیت
فروری 09، 2012
پیغامات
483
ری ایکشن اسکور
725
پوائنٹ
130
صہیونی فوجیوں نے غزہ جنگ بندی کی مخالفت کرتے ہوئے اس علاقے میں رہنے والے کچہ اورشہریوں کوزخمی کردیا۔

حنگ بندی کے باوجود غزہ پر صہیونی حملے جاری

ابنا: فلسطین کے انفارمیشن سنٹرکی رپورٹ کے مطابق صہیونی فوجیوں نے گذشتہ اڑتالیس گھنٹوں کے اندرغزہ پراپنے حملے تیزکرکے تین فلسطینیوں کوشہیداورکم سے کم گیارہ کوزخمی کردیا۔
واضح رہے کہ 21 نومبر کو مصر کی ثالثی سے ہونے والی جنگ بندی کے مطابق صہیونی ریاست جنگ بندی کی پابند ہے۔
غزہ پٹی پر چودہ نومبر کو شروع ہونے والے صہیونیوں کے آٹھ روزہ حملوں میں ساٹھ عورتوں اور بچوں سمیت کم سے کم 170 فلسطینی شہید اور 1400 زخمی ہوئے تھے۔
صہیونی ریاست کی جانب سے جنگ بندی کی پابندی نہ کئے جانے کے بعدفلسطینی گروپوں نے ان حملوں کے انجام کے بارے میں خبردار کرتے ہوئے جوابی کاروائی کی دھمکی دی ہے۔
تحریک حماس نے سنیچر کو ایک بیان میں غزہ پر صہیونی حملوں کی مذمت کرتے ہوئے ثالث کی حیثیت سے مصر سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ صہیونیوں پرحملے روکنے کے لئے دباؤ ڈالے۔
اس اعلامیہ میں آیا ہے کہ صہیونی فوجی، جنگ بندی کے اعلان کے بعد سے ہی فلسطینی شہریوں اور مچھیروں پرحملے اور سرحدی علاقوں پر بمباری کررہے ہيں جس کے نتیجے میں درجنوں افراد شہید اور زخمی ہوچکے ہيں اور یہ جنگ بندی معاہدے کی کھلی خلاف ورزی ہے۔
جہاد اسلامی فلسطین کے ایک اہم لیڈر خضرحبیب نے بھی صہیونی ریاست کی جانب سے جارحیت اورجنگ بندی کی خلاف ورزی کاسلسلہ جاری رہنے کے بارے میں العالم کو انٹریو دیتے ہوئے کہا کہ فلسطینی مزاحمت کو حق حاصل ہے کہ دشمن کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزی جاری رہنے کی صورت میں فلسطینی قوم اوراس کے بنیادی مفادات کا دفاع کرے۔
انھوں نے مزید کہاکہ غاصب صہیونی ریاست کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزی صہیونی حکام کی آٹھ روزہ غزہ جنگ میں ہونے والی ہزیمت کو چھپانے کی کوشش ہے۔
فلسطینی راہنماؤں کے مطابق غزہ کی جنگ جنگ اور اقوام متحدہ میں پوزیشن مضبوط بنانے میں فلسطینیوں کی کامیابی اور صہیونیوں کی پے درپے دو ہزیمتوں کے بعداب اسرائیلی حکام غزہ پرحملے جاری رکھ کر اور علاقے میں صہیونی کالونیوں کی توسیع کرکے فلسطینیوں پر دباؤ بڑھانا چاہتے ہيں جبکہ یہ ایسا اقدام ہے جس کی عالمی برادری حتی امریکی اور اسرائیلی ادارے بھی مخالفت کررہے ہيں۔
وہائٹ ہاؤس کے ترجمان ٹامی ویٹور نے غرب اردن میں کالونیوں کی تعمیرمیں فروغ کے اسرائیلی کابینہ کے نئے پروگرام پر تنقید کرتے ہوئے صہیونیوں کے نئے غیرتعمیری اقدام کو صورت حال کی مزیدپیچیدگی کا سبب قرار دیا اور کہا کہ اس طرح اسرائیل اور فلسطینیوں کے درمیان امن مذاکرات پھر سے شروع کرانے میں مشکل پیش آئے گی۔
فلسطینی انتظامیہ کے سربراہ محمودعباس نے بھی کہا ہے کہ اقوام متحدہ میں غیر رکن ناظر ریاست کی حیثیت سے فلسطین کی پوزیشن مضبوط ہونے کے بعد صہیونی ریاست نے تین ہزار کالونیوں کی تعمیر کو اپنے ایجنڈے میں قراردے رکھا ہے تاکہ فلسطینیوں پردباؤ ڈال کر انہیں اس فیصلے سے باز رکھا جائے۔
تحریک حماس کے سیاسی شعبے کے سربراہ خالد مشعل ـ جو بعض ذرائع کے مطابق برسوں باہر رہنے اور شام سے نکل کر مصر اور قطر میں مستقل ٹھکانہ نہ ملنے کی وجہ سے غزہ جانے کی کوششیں کررہے ہیں ـ نے کہا ہے کہ اسرائیل کو جان لینا چاہئے کہ علاقے کا توازن مزاحمت کے حق میں ہوچکا ہے اور فلسطینیوں پر دباؤ ڈال کر انہیں ان کے حقوق حاصل کرنے سے نہيں روکا جاسکتا۔
یاد رہے کہ صہیونی ریاست نے جنگ بندی کے لئے پیش کردہ شروط میں یہ شرط بھی رکھی ہے کہ "غزہ کا باگ ڈور حماس کے ہاتھوں میں ہونا چاہئے اور جہاد اسلامی اور دوسری تنظیموں کو سرگرم نہیں رہنے دینا چاہئے" جس کی وجہ سے مبصرین نے حماس کی مستقبل کی پالیسیوں کے بارے میں شکوک و شبہات ظاہر کئے ہیں
 
Top