• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

چار دن قربانی کی مشروعیت

سٹیٹس
مزید جوابات پوسٹ نہیں کیے جا سکتے ہیں۔

عبد الرشید

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
5,401
ری ایکشن اسکور
9,990
پوائنٹ
667
کتاب کا نام
چار دن قربانی کی مشروعیت
مصنف
ابوالفوزان کفایت اللہ سنابلی
ناشر
اسلامک انفارمیشن سینٹر، ممبئ
تبصرہ
عیدالاضحیٰ کے ایام میں اللہ تعالی کا تقرب حاصل کرنے کے لیے بہیمۃ الانعام میں سے کوئی جانور ذبح کرنے کو قربانی کہا جاتا ہے۔ قربانی دین اسلام کے شعائر میں سے ایک شعار ہے اس کی مشروعیت کتاب اللہ اور سنت نبویہ صلی اللہ علیہ وسلم اور مسلمانوں کے اجماع سے ثابت ہے۔ قربانی کرنے کے دنوں کی تعداد کے حوالے سے فقہاء کے مابین اختلاف پایا جاتا ہے۔ بعض کے نزدیک تین اور بعض کے نزدیک چار دن ہیں۔ جبکہ صحیح بات یہ ہے کہ قربانی کرنے کے کل ایّام چار ہیں۔ یوم النحر(عیدالاضحیٰ کا دن، دس تاریخ) اور ایام تشریق( یعنی گیارہ، بارہ اور تیرہواں دن) جس کا ثبوت قرآن اور صحیح احادیث سے ملتا ہے۔ زیر نظر رسالہ '' چار دن قربانی کی مشروعیت '' مولانا کفایت اللہ السنابلی حفظہ اللہ کی تالیف ہے، جس میں شیخ حفظہ اللہ نے چار دن قربانی کرنے کی مشروعیت کو قرآن و حدیث سے دلائل دیتے ہوئے ثابت کیا ہے ۔اور ساتھ ہی ساتھ ان لوگوں کے دلائل کا بھی تحقیقی جائزہ لیا ہے جو صرف تین دن قربانی کے قائل ہیں۔ رسالہ کل تین ابواب پر مشتمل ہے۔ پہلے باب میں چار دن قربانی کرنے کی مشروعیت پر قرآن وصحیح احادیث سے دلائل بیان کیے گئے ہیں۔ اور ساتھ اس بات کا بھی تذکرہ کیا گیا ہے کہ چار دن قربانی والا قول کئی ایک صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کی طرف منسوب ہے۔ نیز قیاس صحیح اور دلالت لغت سے بھی اس موقف کی تائید ہوتی ہے۔ دوسرے باب میں چار دن قربانی سے متعلق اقوال تابعین وآئمہ محدثین کو پیش کیا گیا ہے۔ اور تیسرے باب میں جو علماء صرف تین دن قربانی کے قائل ہیں۔ ان کے دلائل کا جائزہ لیا گیا ہے۔(ک۔ح)
 

عبد الرشید

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
5,401
ری ایکشن اسکور
9,990
پوائنٹ
667
فہرست مضامین
حرف اول
باب اول: چار دن قربانی کی مشروعیت
فصل اول: چار دن قربانی کی مشروعیت پر قرآنی آیات
پہلی آیت
دوسری آیت
فصل دوم: چار دن کی قربانی پر احادیث صحیحہ
پہلی حدیث
دوسری حدیث
تیسری حدیث اور چوتھی حدیث
فصل سوم: چار دن قربانی کی مشروعیت پر اقوال صحابہ رضی اللہ عنہم
فصل چہارم: چار دن قربانی کی مشروعیت پر قیاس صحیح
فصل پنجم: چار دن قربانی کی مشروعیت پر دلالت لغت
باب دوم: چار دن قربانی کے متعلق اقوال تابعین وآئمہ واہل علم
فصل اول: چار دن قربانی اور تابعین
فصل دوم: چار دن قربانی اور آئمہ اربعہ
فصل سوم: چار دن قربانی اور محدثین واہل علم
باب سوم: صرف تین دن قربانی کے موقف کی حقیقت
فصل اول: صرف تین دن قربانی کا موقف بے دلیل ہے
فصل ثانی: صحابہ رضی اللہ عنہم کی طرف غلط نسبت کی وضاحت
فصل ثالث: اجماع کا جھوٹا دعویٰ اور جمہور سلف واہل علم کے موقف کی وضاحت
 

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,582
ری ایکشن اسکور
6,751
پوائنٹ
1,207
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
کتاب کا ڈاؤن لوڈنگ لنک کام نہیں کر رہا۔
کوئی اللہ والا مدد کر دے۔ جزاک اللہ خیرا۔
 
سٹیٹس
مزید جوابات پوسٹ نہیں کیے جا سکتے ہیں۔
Top