• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

چاٹ مصالحہ گھر پر بنائیں صحت اور مزہ ساتھ ساتھ

Hina Rafique

رکن
شمولیت
اکتوبر 21، 2017
پیغامات
282
ری ایکشن اسکور
18
پوائنٹ
75
روزوں سے پہلے تحفہ قبول کیجئے چاٹ مصالحہ کا نسخہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

➖➖➖➖➖➖➖➖

15 گرام سالم دھنیا/15گرام زیرا/15گرام آم چور/10گرام کالی مرچ/لال مرچ15گرام/نمک90گرام/خشک پودینہ10گرام/سنڈھ5گرام/خشک انار دانہ15گرام ان سب کو اچھی طرح خشک کریں اور گرینڈ کرلیں بہترین معیاری چارٹ مصالحہ تیار ہے چنوں دالوں فنگر چپس مچھلی کے ساتھ بھی ذائقہ دوبالا کیجئے۔
 

کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,425
پوائنٹ
521
السلام علیکم

چاٹ مصالحہ کے لئے لال مرچ کو توہ پر ہلکا فرائی کرنا پڑتا ہے تاکہ مرچ کا زور ٹوٹ جائے اور زبان جلنے کی بچائے اس کا ذائقہ بھی بن جائے۔

والسلام
 

Hina Rafique

رکن
شمولیت
اکتوبر 21، 2017
پیغامات
282
ری ایکشن اسکور
18
پوائنٹ
75
مرچ کا زور ٹوٹ جائے گا تو پھر مصالحہ کیسے کہلائے گا ۔
وعلیکم السلام و رحمتہ اللہ و برکتہ ۔
اس کو ضرور آزمائیں مزہ نہ آئے پیسے واپس ۔
ابتسامہ۔
 

کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,425
پوائنٹ
521
السلام علیکم

لال مرچ ڈائریکٹ اگر استعمال کرنی ہے تو پھر باقی مصالحوں کی ضرورت ہی کیوں ہے، جب اتنے مصالحہ ڈال کر اس تیار کرنا ہے تو پھر کونسے مصالحہ کا ضائقہ آپ کو حاصل ہو رہا ہے اس کا اندازہ آپ کیسے کریں گی ماسوائے زبان جلنے کے۔

والسلام
 

Hina Rafique

رکن
شمولیت
اکتوبر 21، 2017
پیغامات
282
ری ایکشن اسکور
18
پوائنٹ
75
دی گئی مقدار کے مطابق آپ تیار کریں کنعان بھائی زبان جلے تو ہم مجرم اگر ذائقہ بہتر لگے تو اعتراض واپس ہونا ہے ۔
 

ابو حسن

رکن
شمولیت
اپریل 09، 2018
پیغامات
156
ری ایکشن اسکور
29
پوائنٹ
90
آپ دونوں اپنی جگہ درست ہیں لیکن کنعان بھائی کی بات زیادہ درست ہے اور سرخ مرچ کچی تیز ہوتی ہے اور صحت کیلئے بھی ٹھیک نہیں ، ویسے اکثر چاٹ وغیرہ میں لال مرچ کی بجائے "دھتورا مرچ " استعمال ہوتی ہے اور لال مرچ کو توا پر ہلکا فرائی کرنے سے وہ بھی " دھتورا مرچ " کے مثل ہوجاتی ہے پھر چاہے بچے یا بڑے چاٹ مسالہ استعمال کریں وہ تیزی نہیں ہوگی جو لال مرچ کچی ڈالنے سے ہوگی
 

کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,425
پوائنٹ
521
السلام علیکم

دھتورا مرچ ذہن میں نہیں آ رہا تھا پنجابی والا ہا ہا ہا نو سمائل، اس سے مرچ خوشبو دار بھی ہو جاتی ہے۔

چلیں آپکو بتا دیں آپ بھی جس ملک میں ہیں یہاں ویسے ہی مصالحے اور مرچ کچی تو بہت دور پکانے میں بھی کم استعمال کرنی چاہئے کیونکہ یہاں یہ مرچ مصالحے خالص ملتے ہیں، جس پر نقصان کے حوالہ سے آپ کے تجربے میں یہ ہیں مگر کبھی غور نہیں کیا ہو کہ کیا ہوتا ہے، بھائی تالو میں چھالے پڑ جاتے ہیں اور زبان میں سوراخ اب آئیندہ اس پر غور کریں کہ منہ کا یہ حال ہے تو پھر معدہ کا کیا حال ہو گا۔ اس لئے مصالحوں کا زیادہ استعمال سے پرہیز کریں۔ چپس کے لئے الگ سے نمک ملتا ہے اوپر ڈالنے والا اسے استعمال میں لایا کریں اس سے منہ کے اندر زخم نہیں ہوتے مگر کھانے میں ڈالنے والا نمک چپس پر کبھی استعمال نہ کریں۔

والسلام
 

Hina Rafique

رکن
شمولیت
اکتوبر 21، 2017
پیغامات
282
ری ایکشن اسکور
18
پوائنٹ
75
پر ہم لوگ ذائقہ نہیں چھوڑ سکتے صحت چاہے رہے نہ رہے یہ پاکستانی المیہ ہے
 
Top