• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

چند بدعات اور ان کا تعارف

عبد الرشید

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
5,401
ری ایکشن اسکور
9,990
پوائنٹ
667
کتاب کا نام
چند بدعات اور ان کا تعارف

مصنف کا نام
سعید بن عزیز یوسف زئی

ناشر
توحید پبلیکشنز،بنگلور

فہرست
آئینہ مضامین
تقدیم
عرض مؤلف
پیش لفظ
تمہید
بدعات اور انکا تعارف
مجالس میلاد کی ایجاد کی تاریخ
مرگ ومقابر سے متعلقہ بدعات
شادی بیاہ سے متعلق بدعات
توحید پبلیکیشنز کی طرف سے خوشخبری


تبصرہ

دین اسلام رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی حیات مبارکہ میں پایہ تکمیل کو پہنچا اور کتاب وسنت میں محمد عربی صلی اللہ علیہ وسلم پر نازل شدہ دین کی اتباع کا حکم ہے۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات کے بعد کسی شخص کو شریعت سازی ،شرعی احکام میں ترمیم اور کمی بیشی کرنے کا کوئی اختیار نہیں۔بلکہ انسانی فلاح اس چیز میں ہے کہ وہ کتاب وسنت کی تعلیمات پر سختی سے عمل پیرا ہو اور کتاب وسنت سے ماوراء تمام مروجہ اور خودساختہ بدعات سے کلی اجتناب کرے۔کیونکہ شرک اور بدعت دو مہلک چیزیں ہیں جو انسا ن کی ہلاکت وتباہی اور جہنم میں داخلے کا سبب ہیں۔نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نےبدعت کو گمراہی اور جہنم میں ورود کا باعث قرار دیاہے۔لہذا ہرمسلمان پر لازم ہے کہ وہ بدعات سے اجتناب کرے اور کتاب وسنت سے کشید صحیح تعلیمات پرعمل پیرا ہو۔علمائے سلف نے بدعات میں گری عوام کو صحیح دین سے آگاہ کرنے اور بدعات سے بچاؤ کی خاطر تالیف وتصنیف کے ذریعے کافی کام کیا ہے۔اس سلسلے کی کڑی زیرتبصرہ کتاب ہے جس میں روزمرہ کی بدعات کی پہچان کرائی گئی۔چونکہ موصوف کسی دور میں خودبدعتیوں کے گروہ میں رہے ہیں۔اس لیے بدعات سے کافی واقف ہیں۔پھر جذبہ ہمدردی کے تحت انہوں نے پاک وہند میں مروجہ بدعات کا خوب پوسٹمارٹم کیا ہے۔کتاب نہایت معلومات افزاء اور حقائق کشا ہے۔جس کا مطالعہ بدعات میں ڈوبے لوگوں کے لیے ہدایت کا سبب ہوگا۔ان شاء اللہ (ف۔ر)
اس کتاب چند بدعات اور ان کا تعارف کو آن لائن پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں
 
Last edited:
Top