• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

چنوں کی چاٹ

ساجد تاج

فعال رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
7,174
ری ایکشن اسکور
4,517
پوائنٹ
604
چنوں کی چاٹ






اجزاء:-



کالے چنے : چھوٹے والے آدھاکلو

املی : ایک چھٹانک

کھانے کا سوڈا : کھانے کا ایک چمچ

آلو : اُبلے ہوئے ایک پائو

نمک : حسبِ ذائقہ

ثابت لال مرچیں بھنی ہوئی : 10 عدد

زیرہ : ثابت بھنا ہوا کھانے کا ایک چمچہ

پیاز : ایک عدد

ٹماٹر : دو عدد

ہری مرچ : دو عدد

کلونجی : کھانے کا ایک چوتھائی چمچہ

لال مرچ : پسی ہوئی کھانے ایک چوتھائی چمچہ

چینی : کھانے کے دو چمچے



ترکیب :۔


چنوں میں‌سوڈا ملا کر چھ سے آٹھ گھنٹے تک بھگویں ، اُبالنے سے پہلے سوڈا ملا آدھا پانی پھینک کر اتنا ہی فریش پانی شامل کر لیں تاکہ ذائقے پر اثر نہ پڑے خیال رہے کہ پانی کی مقدار مناسب رہے اب نمک ڈال کر اُبال لیں، جب چنے آدھے گل جائیں تو بھنی ہوئی ثابت لال مرچیں اور بُھنا ہوا زیرہ پیس کر انہیں چنوں میں‌شامل کر لیں۔ یہ عمل ذائقے اور رنگت ہو نکھار دے گا، اب گٹھلیاں علیحدہ کی ہوئی املی کو بھگو دیں پھر اس میں تھوڑا سا نمک لال مرچیں ، چینی اور کلونجی ڈال کر چولہے پر اتنا پکائیں کہ گاڑھا پیسٹ بن جائے ، اب آلوئوں کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑے کر کے پیسٹ میں ڈالیں اور اچھی طرح مکس کریں اور چنوں میں ڈال دیں، اب باریک کٹا ہوا سلاد پتا پیاز ٹماٹر دھنیا اور ہری مرچ چنوں پر سجا دیں۔

بشکریہ سنڈے میگزین​
 
Top