الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں
۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
اگر بجلی چوری کی ہو پھر اس سے موٹر چلا کر حاصل کیے ہوئے پانی سے وضو یا غسل کرنا جائز ہے یا ناجائز؟
اور وضو یا غسل ہو جائے گا یا نہیں؟
علماء قرآن و حدیث کی روشنی میں رہنمائی فرمائیں
و علیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
وضو بھی ہو جائے گا، نماز بھی ہوجائے گی، لیکن چوری تو کبیرہ گناہ ہے، اس کا گناہ چور اور غاصب کے سر رہے گا۔
رہی بات وضو یا غسل ہونے کی تو جب پانی طاہر و مطہر ہے، تو وضو اور غسل ہو جائے گا۔ ( حوالہ )
محترم خضر صاحب
السلام علیکم
بجلی کی چوری پر بھی شریعت کا حکم وہی ہوگا یعنی ہاتھ کاٹنا؟
میں ایسے گھرکو جانتاہوں جہاں بجلی کمپنی کی طرف سے بجلی منقطع ہوچکی ہے اور وہ کئی سال سے مسلسل کنڈے کی بجلی استعمال کر رہے ہیں۔ تواس مسلسل چوری پر شرعی سزا کیا لاگو ہوگی؟
اس طرح مختلف کارخانے یا کمپنیاں بجلی اور گیس چوری کرکے اپنی پروڈکٹ بناتے ہیں تو ان کی یہ کمائی حرام ہوگی یا صرف چوری کا گناہ ان پر ہوگا؟