ریحان احمد
مشہور رکن
- شمولیت
- ستمبر 13، 2011
- پیغامات
- 266
- ری ایکشن اسکور
- 708
- پوائنٹ
- 120
السلام علیکم ورحمۃ اللہ!
کچھ بھائیوں نے ذاتی پیغام کے ذریعے پی ڈی ایف فائل کا سائز چھوٹا کرنے کا طریقہ پوچھا تھا۔ میں نے اس ضمن میں مختلف طریقے آزمائے تو ان کو سب کے ساتھ شیئر کئے دیتا ہوں۔
پہلا طریقہ: جس کے ذریعے شروع میں ہی پی ڈی ایف چھوٹے سائز کی بنتی ہے (یعنی 26 صفحات صرف 3 سے 4 میگا بائٹ کی فائل میں بنیں گے)۔ اس کا طریقہ یہ ہے کہ آپ ان پیج کی بجائے مائکروسوفٹ ورڈ کا استعمال کریں۔ یہ ایک انتہائی موثر طریقہ ہے چھوٹے سائز کی پی ڈی ایف بنانے کا۔
دوسرا طریقہ: اگر آپ ان پیج کا استعمال کر رہے ہیں تو جب save as pdf پر کلک کریں گے تو آگے ایک ونڈو کھلے گی۔ اس میں convert text to curves کو uncheck کر دیں۔ اس سے بھی پی ڈی ایف کی فائل چھوٹی بنے گی۔ یعنی اگر آپ ٹیکسٹ کو curve میں تبدیل کریں گے تو فائل 50 میگا بائٹ کی بن رہی ہو تو اس آپشن کو ختم کرنے سے حجم 18 میگا بائٹ تک رہ جائے گا۔ لیکن ان پیج سے پی ڈی ایف کی جو فائل بنتی ہے وہ ورڈ سے بنائی گئی فائل سے بڑی ہے ہوتی ہے۔
حجم کو مذید کم کرنے کا طریقہ: اس کے لئے Adobe Acrobat کا استعمال سب سے بہتر ہے۔ یاد رہے کہ Adobe Reader اور Adobe Acrobat میں فرق ہے۔ موخر الذکر پی ڈی ایف فائل میں تبدیلی کرنے کے لئے استعمال ہوتا ہے۔ ایکروبیٹ کو ٹورنٹ کے ذریعے ڈاونلوڈ کیا جا سکتا ہے۔ حجم کو کم کرنے کے لئے پی ڈی ایف فائل کو ایکروبیٹ میں کھولیں اور File پر کلک کریں۔ پھر save as پر کلک کریں گے تو ایک آپشن نظر آئے گا reduced size pdf اس پر کلک کرنے سے فائل کا حجم کم ہو جائے گا۔
امید ہے یہ طریقہ فائدہ مند ثابت ہو گا۔ ان شاء اللہ