• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

چہرے کا پردہ واجب،مستحب یا بدعت؟

عبد الرشید

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
5,401
ری ایکشن اسکور
9,990
پوائنٹ
667
کتاب کا نام
چہرے کا پردہ واجب،مستحب یا بدعت؟

مصنف
محمد زبیر تیمی

ناشر
مکتبہ رحمۃ للعالمین لاہور

تبصرہ

چہرے کا پردہ واجب ہے مستحب یا بدعت؟ اس سلسلہ میں ماضی قریب کے معتبر عالم دین علامہ ناصر الدین البانی کا موقف استحباب کا ہے۔ البتہ فتنہ کے اندیشہ کی صورت میں وہ بھی چہرے کے پردے کے وجوب کے قائل ہیں۔ لیکن موجودہ دور کے متجددین حضرات چہرے کے پردہ کے سرے سے قائل ہی نہیں ہیں بلکہ ان کےموقف کے مطابق یہ بدعت کی صورت اختیار کر جاتا ہے۔ اس سلسلہ میں محترم حافظ محمد زبیر اور پروفیسر خورشید صاحب کے مابین طویل سلسلہ مضامین رہا ہے۔ پروفیسر خورشید صاحب چہرے کے پردہ کے سلسلہ میں ماہنامہ ’اشراق‘ میں لکھتے رہے ہیں جبکہ اس کے جواب میں حافظ محمد زبیر ماہنامہ ’حکمت قرآن‘ میں اپنی آرا کا اظہار کرتے رہے ہیں۔ زیر تبصرہ کتاب’ چہرے کا پردہ واجب ہے مستحب یا بدعت؟ ‘حافظ صاحب کے انہی مضامین کی یکجا صورت ہے، جن کو حافظ صاحب نے مزید تنقیح و تہذیب اور حک واضافہ کے بعد افادہ عام کے لیے پیش کیا ہے۔ حافظ صاحب نے کتاب میں جواضافے کیے ہیں ان میں بطور خاص اس طرف اشارہ کرنا ضروری ہے کہ علامہ البانی رحمۃ اللہ علیہ کی کتاب ’جلباب المراۃ المسلمۃ‘ میں بیان کردہ احادیث و آثار کا تفصیلی جواب دیا گیا ہے۔ اس کتا ب میں چہرے کے پردے کے حوالے سے ہر نوع کے ان اشکالات کا بھی علمی محاکمہ کیا گیا ہے جو اپنوں یا غیروں نے علمی بنیادوں یا محض جہالت کی بنا پر اٹھائے ہیں۔ (ع۔م)
اس کتاب چہرے کا پردہ واجب،مستحب یا بدعت؟ کو آن لائن پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں
 
Last edited:

عبد الرشید

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
5,401
ری ایکشن اسکور
9,990
پوائنٹ
667
فہرست مضامین
مقدمہ
پیش لفظ
’’دارالتذکیر‘‘ کی خدمت میں
تمہید
باب اول۔چہرے کا پردہ آیات قرآنیہ کی روشنی میں
باب دوم۔چہرے کا پردہ احادیث مبارکہ کی روشنی میں
باب سوم۔چہرے کا پردہ آثار صحابہ رضی اللہ عنہم اور تابعین رحمہ اللہ کی کی روشنی میں
باب چہارم۔چہرے کا پردہ مذاہب اربعہ کی روشنی میں
باب پنجم۔چہرے کا پردہ اور تواتر علمی
باب ششم۔چہرے کا پردہ اور چند شبہات کا جواب
تبصرہ جات
 
شمولیت
فروری 29، 2012
پیغامات
231
ری ایکشن اسکور
596
پوائنٹ
86
اس موضوع پر ایک کتاب حافظ محمد دین قاسمی حفظ اللہ کی ""قرآن اور عورت"" بھی کافی مفید ھے، اس میں متجددین اور منکرین حدیث (پرویز اور عمر عثمانی گروپ) کے مسلئہ حقوق نسواں پر پیدا کئے گئے بھت سے شبھات کا رد موجود ھے۔۔۔ حجاب۔ عورت کی گواہی، وراثت اور کافی مسائل پر گفتگو کی گئی ھے۔۔۔۔
 
شاکر

تکنیکی ناظم
رکن انتظامیہ
شمولیت
جنوری 08، 2011
پیغامات
6,595
ری ایکشن اسکور
21,396
پوائنٹ
891

پروفیسر حافظ محمد دین قاسمی حفظہ اللہ میرے پسندیدہ ترین مصنفین میں سے ہیں۔ یہ کتاب "قرآن اور عورت" محدث لائبریری میں موجود ہے، الحمدللہ۔ لیکن کاش ان کی کتب یونیکوڈ میں دستیاب ہو جاتیں۔

قرآن اور عورت از پروفیسر حافظ محمد دین قاسمی ۔۔ ڈاؤن لوڈ لنک
 
شمولیت
فروری 29، 2012
پیغامات
231
ری ایکشن اسکور
596
پوائنٹ
86
پروفیسر حافظ محمد دین قاسمی حفظہ اللہ میرے پسندیدہ ترین مصنفین میں سے ہیں۔ یہ کتاب "قرآن اور عورت" محدث لائبریری میں موجود ہے، الحمدللہ۔ لیکن کاش ان کی کتب یونیکوڈ میں دستیاب ہو جاتیں۔
[/URL]
شاکر بھائی حافظ محمد دین قاسمی حفظہ اللہ نے کوئی نئی تصنیف کی ھے، اگر آپ کو علم ھو تو بتائیں، اور ان سے اگر اپکی ملاقات ھو تو ان کے توجہ غلام احمد پرویز کے علاوہ دیگر منکرین حدیث کی تصانیف کی ظرف بھی دلوائیگا۔۔۔ تاکہ ان کے علم سے مزید فائدہ اٹھایا جا سکے۔۔۔ اللہ حافظ صاحب کو لمبی عمر اور صحت عطا کرے، اور انکے علم میں اضافہ فرمائے۔۔۔ آمین۔
 
شاکر

تکنیکی ناظم
رکن انتظامیہ
شمولیت
جنوری 08، 2011
پیغامات
6,595
ری ایکشن اسکور
21,396
پوائنٹ
891
شاکر بھائی حافظ محمد دین قاسمی حفظہ اللہ نے کوئی نئی تصنیف کی ھے، اگر آپ کو علم ھو تو بتائیں، اور ان سے اگر اپکی ملاقات ھو تو ان کے توجہ غلام احمد پرویز کے علاوہ دیگر منکرین حدیث کی تصانیف کی ظرف بھی دلوائیگا۔۔۔ تاکہ ان کے علم سے مزید فائدہ اٹھایا جا سکے۔۔۔ اللہ حافظ صاحب کو لمبی عمر اور صحت عطا کرے، اور انکے علم میں اضافہ فرمائے۔۔۔ آمین۔
ان کی جتنی کتب سے میں واقف ہوں وہ سب محدث لائبریری میں اپ لوڈ کر دی گئی ہیں:
ڈاکٹر پروفیسر حافظ محمد دین قاسمی - علمائے کرام کے حالات زندگی - علماء کے حالات و واقعاتویسے ان کے انس نضر صاحب سے کافی گہرے مراسم ہیں۔
 
شمولیت
اکتوبر 19، 2011
پیغامات
75
ری ایکشن اسکور
410
پوائنٹ
44
حافظ محمد دین قاسمی حفظہ اللہ کے مضامین محدث میں پڑھنے کو ملتے رہے ہیں۔ کیا ہی اچھا ہو اگر ان کا تعارف کروا دیا جائے۔ نیز موصوف کی حالیہ علمی سرگرمیاں کیا ہیں؟
 
انس

منتظم اعلیٰ
رکن انتظامیہ
شمولیت
مارچ 03، 2011
پیغامات
4,178
ری ایکشن اسکور
15,346
پوائنٹ
800
السلام علیکم ۔۔۔
یہ کتاب ڈائنلوڈ کیوں نہیں ہو رہی۔۔۔؟
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
ڈاؤن لوڈ ہورہی ہے۔ میں نے ابھی سرور 1 سے ڈاؤن لوڈ کرکے چیک کیا ہے۔
 
Top