• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

چیزیں بدل جاتی ہیں

Hina Rafique

رکن
شمولیت
اکتوبر 21، 2017
پیغامات
282
ری ایکشن اسکور
18
پوائنٹ
75
چیزیں ہمیشہ ویسی نہیں ہوتی جیسی وہ نظر آتی ہیں ۔
ام موسی سے اپنے بیٹے کو دریا میں پھینک کا کہا گیا۔
حضرت یوسف علیہ السلام کو کنویں میں مرنے کے لیے چھوڑ دیا گیا۔
حضرت یونس علیہ السلام کو مچھلی نے نگل لیا۔
حضرت ابراہیم علیہ السلام کو آگ میں پھینک دیا۔
مگر دیکھیں آخر میں چیزیں ان کے لئے کیسے بدل دی گئی۔۔؟؟؟؟
اللہ نے ہمیشہ ہمارے لیے اچھا رکھا ہے ۔
شروع میں شائد اچھا نہ ہو یا شائد ہمیں ہی اچھا نہ لگ رہا ہو۔
مگر اختتام ہمیشہ ہماری توقعات سے بڑھ کے اچھا ہوتا ہے اگر آج آپ کو بہت سی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
تو یقین رکھئے۔ اور آنے والے کل کی بہتری کے لیے دعا گو اور پرعزم رہئیے معجزات تبھی رونما ہوتے ہیں جب آپ اللہ سے رہنمائی لیتے ہیں ۔۔۔۔۔
تمام طاقت۔۔ تمام حکمت۔۔ تمام دانائی اسی ایک کے لئے ہے۔۔
صرف اللہ پر یقین کر لیں۔۔
 

Hina Rafique

رکن
شمولیت
اکتوبر 21، 2017
پیغامات
282
ری ایکشن اسکور
18
پوائنٹ
75
جب بھی انسان کسی بیماری میں مبتلا ہو تو۔۔۔۔۔
________________________

اسے چار باتیں یاد رکھنی چاہیئے۔۔۔۔:

1۔۔الله کو میری بیماری کا علم بھی ہے۔۔۔

2..الله مجھ سے محبت بھی ہے۔۔۔

3..الله اس بیماری کو ختم کرنے پر قادر بھی ہے۔۔۔

4..اگر پھر بھی شفا نہیں ہو رہی تو اس میں خدا کی کوئی حکمت ضرور ہے کیونکہ وہ بڑا حکیم ہے۔۔۔اور وہ مجھے اس کے عوض کسی انعام سے سرفراز کرنا چاہتا ہے

صرف بیماری ہی نہیں ہر آفت و پریشانی میں ان چار باتوں کو استحضار انسان کو رب کا مقرب بنا دیتا ہے اور اسے روحانی تسکین حاصل ہوتی ہے اور یہی مقصودِ مومن ہے۔
 
Top