• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

چین کے شہر تیانجن میں دھماکے سے ہلاک افراد کی تعداد 50 ہو گئی، 700 سے زائد زخمی

شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,785
پوائنٹ
1,069
چین کے شہر تیانجن میں دھماکے سے ہلاک افراد کی تعداد 50 ہو گئی، 700 سے زائد زخمی

ویب ڈیسک جمعرات 13 اگست 2015
تبصرےصفحہ شیئر کریںصفحہ پرنٹ کریںدوستوں کو بھیجئے


چین میں دھماکے سے بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی جبکہ تین کلومیٹر تک عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے اور کاریں جل کر راکھ بن گئیں/ فوٹو اے ایف پی

بیجنگ: چین کے شہر تیانجن کے پیٹرول اسٹوریج میں ہونے والے دھماکے میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 50 ہو گئی ہے جب کہ 700 سے زائد افراد زخمی ہیں۔

چینی میڈیا کے مطابق تیانجن میں پیٹرول اسٹوریج کی جگہ پرزور دار دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 50 ہوگئی جب کہ 700 سے زائد افراد زخمی ہو گئے۔ ہلاک ہونے والوں میں 12 فائر فائٹرز بھی شامل ہیں۔ امدادی ٹیموں کے اہلکاروں نے زخمیوں کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا جہاں ڈاکٹرز کے مطابق متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

چین کے زلزلے پیما مرکز کا کہنا ہے کہ پہلے دھماکے کی شدت 3 ٹن بارودی مواد کے پھٹنے کے برابر جب کہ دوسرے دھماکے کی شدت 21 ٹن باروی مواد کے برابر تھی۔ دھماکے کے باعث قریبی عمارتوں میں بھی آگ لگ گئی جنھیں فوری طور پر خالی کروا کر آگ بجھائی گئی۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ بھی چین کے صوبے ہیبی میں بھی غیر قانونی آتش گیر مواد بنانے والی فیکٹری میں دھماکے سے 15 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے تھے۔
 
Top