• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

چیونٹیوں کو مارنے کی ممانعت

کلیم حیدر

ناظم خاص
شمولیت
فروری 14، 2011
پیغامات
9,747
ری ایکشن اسکور
26,381
پوائنٹ
995
جزاک اللہ خیرازاہد بھائی۔بہت قیمتی باتیں آپ شیئر کیا کرتے ہیں اللہ تعالی آپ کے علم وعمل میں برکت دے اور تبلیغ دین و اشاعت دین میں آپ سے بہت بڑا کام لے۔آمین
بھائی آپ سے ایک گزارش ہے۔اگر آپ ایسا کرسکتے ہیں تو؟(۔یہ گزارش ہے ضروری نہیں کہ آپ ایسا ہی کریں۔)۔وہ یہ ہے کہ آپ اس طرح کی قیمتی باتیں پیکچر کی صورت میں نہیں بلکہ ٹیکسٹ کی صورت میں شیئر کیا کریں۔کیونکہ ٹیکسٹ کو تو کاپی پیسٹ کیا جاسکتا ہے لیکن پیکچر کو نہیں۔
اس کا فائدہ یہ ہوگا کہ کوئی بھی بھائی آپ کی طرف سے پوسٹ کردہ باتوں کو کہیں بھی کاپی پیسٹ کرکے فائدہ اٹھانے کے ساتھ بآسانی شیئر بھی کرسکتا ہے۔اور یہ سرچنگ میں بھی آسکتا ہے۔
 
انس

منتظم اعلیٰ
رکن انتظامیہ
شمولیت
مارچ 03، 2011
پیغامات
4,178
ری ایکشن اسکور
15,351
پوائنٹ
800
بھائی چیونٹی کا تو پتہ چل گیا لیکن یہ کیا شہد کی مکھی والی بات مستند ہے؟؟؟
جی محترم بہن! بالکل صحیح ہے، امام البانی﷫ نے اس حدیث مبارکہ کو صحیح ابو داؤد میں صحیح قرار دیا ہے۔
 
عمران اسلم

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
333
ری ایکشن اسکور
1,609
پوائنٹ
204
دین اسلام میں شہد کی مکھی کو مارنے کی ممانعت ہے۔ لیکن ضرر کو دور کرنے اور مصلحت کی غرض سے اس کو مارنا جائز ہوگا۔ مثلاً اگر وہ انسان کو نقصان پہنچا رہی ہو تو اس کو مارا جا سکتا ہے۔ جیسا کہ زاہد بھائی ابوہریرۃ کی حدیث کا حوالہ دے چکے ہیں کہ رسول اکرمﷺ نے فرمایا:
’’پیغمبروں میں سے ایک پیغمبر ایک درخت کے نیچے ٹھہرے۔ ان کوایک چیونٹی نے کاٹا ۔ انہوں نے اس کے چھتے کے متعلق حکم دیا تو وہ نکالا گیا ۔ پھر اس کے گھر کے بابت حکم دیا تو اسے جلا دیا گیا۔ تب اللہ تعالیٰ نے ان کی طرف وحی بھیجی کہ ایک چیونٹی کو(جس نے کاٹا تھا) سزا دی ہوتی۔ (صحیح مسلم : 2241)
اس حدیث میں اللہ تعالیٰ نے پیغمبرؑ کی تمام چیونٹوں کو مارنے پر سرزنش کی اور فرمایا کہ جس چیونٹی نے کاٹا تھا صرف اسی کو یہ سزا دی ہوتی۔ اس سے ثابت ہوتا ہے کہ جو چیونٹی یا شہد کی مکھی نقصان پہنچائے اس کو مارا جا سکتا ہے لیکن ان کو بلا وجہ مارنا جائز نہ ہوگا۔
 
محمد زاہد بن فیض

سینئر رکن
شمولیت
جون 01، 2011
پیغامات
1,957
ری ایکشن اسکور
5,787
پوائنٹ
354
بھائی آپ سے ایک گزارش ہے۔اگر آپ ایسا کرسکتے ہیں تو؟(۔یہ گزارش ہے ضروری نہیں کہ آپ ایسا ہی کریں۔)۔وہ یہ ہے کہ آپ اس طرح کی قیمتی باتیں پیکچر کی صورت میں نہیں بلکہ ٹیکسٹ کی صورت میں شیئر کیا کریں۔کیونکہ ٹیکسٹ کو تو کاپی پیسٹ کیا جاسکتا ہے لیکن پیکچر کو نہیں۔
اس کا فائدہ یہ ہوگا کہ کوئی بھی بھائی آپ کی طرف سے پوسٹ کردہ باتوں کو کہیں بھی کاپی پیسٹ کرکے فائدہ اٹھانے کے ساتھ بآسانی شیئر بھی کرسکتا ہے۔اور یہ سرچنگ میں بھی آسکتا ہے۔
جی بھائی انشا ء اللہ نیکسٹ ٹائم یونی کوڈ میں لکھوں گا۔
 
Top